?️
اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فضل الرحمان اور شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کیلئے اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور شہباز شریف اگر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو نیند کی گولیاں کھالیں، زیادہ دیر تک سوئیں گے تو خواب میں وزیر اعظم بن جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پاکستان کی سیاست میں کبھی سنجیدہ کردار ادا نہیں کر سکتے کیوں کہ شدت پسندوں کی اہمیت صرف جلسے جلوسوں تک ہوتی ہے ، پاکستان کی سیاست میں فضل الرحمان کا کردار ہمیشہ محدود ہی رہے گا کیوں کہ کوئی بھی ذمہ دار شخص اس طرح کی سیاسی قیادت کے ساتھ تعاون نہیں کرے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان شدت پسند اور غیر سنجیدہ کردار ہیں ، اس لیے فضل الرحمان پاکستان کی سیاست میں کبھی فیصلہ کن حیثیت کے حامل نہیں ہوسکتے ، فضل الرحمان صرف سیاسی ملاقاتیں کرسکتے ہیں اس سے زیادہ کچھ نہیں کیوں کہ شدت پسندوں کے ہاتھوں پاکستان کی سیاست نہیں دی جا سکتی۔
خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ فیصلہ ہوا ہےکہ سلیکٹڈ حکمران کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی ، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی، حکومتی اتحادی جماعتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔


مشہور خبریں۔
معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کر گئے
?️ 26 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) ڈراموں، فلموں، ریڈیو اور تھیٹر کے معروف ایوارڈ یافتہ
مئی
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن
?️ 2 جولائی 2022راولپنڈی (سچ خبریں) شمالی وزیر ستان کے علاقے غلام خان کلے میں
جولائی
ایران کی انڈرگراؤنڈ میزائل اور ڈرونز مراکز کی رونمائی
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:ایران کی سپاہ پاسداران فوج نے پہلی بار اپنے انڈر گراؤنڈ
مارچ
ڈینگی وائرس پر بھی جلد قابو پالیں گے: ڈاکٹر یاسمین راشد
?️ 29 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
اکتوبر
امریکہ کی یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ یوکرین کو مزید 300 ملین ڈالر کی فوجی امداد بھیجے
مئی
52 فیصد صہیونی نتن یاہو کی امیدواری کے مخالف
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 کے کیے گئے ایک سروے کے نتائج سے
اکتوبر
ہم پوٹن کو یوکرین میں شکست دیکھنا چاہتے ہیں: پینٹاگون
?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں: روسی وزارت دفاع کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ
اپریل
سعودی عرب میں جشن کی اجازت ، حکومت پر تنقید ممنوع!:سنڈے ٹائمز
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:ایک برطانوی اخبار نے سعودی عرب میں سماجی تبدیلیوں کے حوالے
فروری