?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دارمودی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کچھ عرصہ پہلے مہلک وائرس کو شکست دینے کے قریب تھی، بھارت کی انتہا پسند حکومت کے اقدامات سے کورونا پھر پھیلنے لگا۔
وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب بنی نوع انسان کورونا وائرس کو شکست دینے کے قریب تھا، بھارت کی شدت پسند حکومت کے اقدامات ایک بار پھر ہمیں بیچ منجدھار لے آئے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ کے پھیلاؤ کے خلاف مودی حکومت کے ناکافی اقدامات کے باعث انسان دوبارہ وائرس کے رحم و کرم پر ہے۔
ادھر سندھ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے نفاذ پر ردعمل میں فواد چودھری نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی واضح ہے، سپریم کورٹ بھی قرار دے چکی ہے کہ صوبے اس ضمن میں انفرادی فیصلہ نہیں کر سکتے، کووڈ پالیسی وفاق اور این سی او سی جاری کرتے ہیں، صوبے اس پر عمل درآمد کے پابند ہیں، اگر سندھ نے ایس او پیز پر عمل کیا ہوتا تو آج کراچی میں صورتحال سنگین نہ ہوتی۔
خیال رہے پاکستان میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 65 مریض انتقال کر گئے جبکہ 5 ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو شدید بحران کا شکار ہیں:حزب اللہ
?️ 29 اپریل 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے تاکید
اپریل
ٹرمپ نے مادورو کے لیے اقتدار چھوڑنے کی حتمی تاریخ مقرر کی تھی:روئٹرز
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئلا کے صدر نیکولس مادورو کو
دسمبر
فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ 11 جنوری تک معطل
?️ 29 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے
دسمبر
بلاول بھٹو کی بھارتی نوجوانوں سے اپیل: اپنی حکومت کی غلط بیان بازی کو مسترد کردیں
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بلاول بھٹو نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کے
جولائی
افغانستان میں فائرنگ؛طالبان کمانڈر ہلاک
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے صوبہ کنڑ میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجہ میں
جنوری
کیا حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان معاہدے ہوگا ؟
?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک حماس
جنوری
جیت یقینا ہماری ہی ہوگی:روس
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے ایک تقریب میں تاکید کی کہ اس
جون
اسرائیلی دفاعی نظام میں سازش کرنے والوں کی کوئی مدد نہیں ہوگی
?️ 11 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی
اکتوبر