?️
اسلام آباد( سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ن لیگ کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی، حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی، نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہوگئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں، لیکن نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔
واضح رہے کہ فواد چوہدری نے گذشتہ روز چار لیگی رہنماؤں کی "خاص” ملاقات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ لیگی قیادت نوازشریف کاپتہ صاف کرنا چاہتی ہے، جس کے لئے انہوں نے ایک شخصیت سے ملاقات بھی کی ہے۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ ان لیگی رہنماؤں نے ملاقات میں کہا کہ نواز شریف نے غلط کیا، مگر آپ ہمارے بارے میں غور کیوں نہیں کرتے؟، پیپلزپارٹی سندھ اور ن لیگ پنجاب کی پارٹی ہے۔
مشہور خبریں۔
اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد کردیا
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اپوزیشن نے ایک بار پھر حکومتی بجٹ مسترد
جون
غزہ میں ایسا کیا ہوا کہ فرانس بھی پریشان
?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں اجتماعی قبروں سے سینکڑوں فلسطینی شہداء
اپریل
صہیونی فوج میں خودکشیوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار نے اتوار کے روز اپنی ایک
دسمبر
دنیا بھر کے لوگوں کے سروں پر گرنے والے امریکی بم
?️ 7 مارچ 2021سچ خبریں:ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق اس ملک نے 2001 کے
مارچ
فیس بک کے 3 ماہ میں ایک ارب 30 کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کیوں کئے گئے؟
?️ 23 مارچ 2021نیویارک(سچ خبریں) فیس بک نے 2020 کی آخری سہ ماہی کے دوران
مارچ
پاک بھارت سیز فائر کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک بھارت سیز
مئی
عالمی نظم و ضبط ٹوٹ رہا ہے: سینئر یورپی اہلکار
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے اعلان کیا
اپریل
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں سنی اتحاد کونسل کی خصوصی
فروری