فواد چوہدری نے لوگو میں تبدیلی کی تجویز دے کر نئی بحث کا آغاز کر دیا

فواد چودہری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ‘حکومت پاکستان’ کے لوگو میں تبدیلی کی تجویز دی ہے س کے بعد ٹویٹر صارفین کے درمیان ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے حکومت پاکستان کا لوگو شیئر کیا اور گرافک ڈیزائنرز سے ممکنہ تبدیلی پر تجاویز بھی طلب کرلیں۔

فواد چوہدری نے تجویز پیش کی کہ حکومت پاکستان کے لوگو میں پٹ سن اور چائے کی پودے کی تصویر کی جگہ سائنس، ٹیکلناجی اور تعلیم کے آئیکون ہونے چاہیئیںانہوں نے مزید کہا کہ ‘گرافک ڈیزائنر مجھے اپنے آئیڈیاز بھیجیں جس کے جواب میں بعض گرافک ڈیزائنرز نے حکومت پاکستان کے لوگو میں مطلوبہ تبدیلی کرکے تصاویر بھی شیئر کیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لوگو میں تبدیلی کے ساتھ ایک تجویز دی کہ اصل لوگو میں سے کپاس کا آئیکون بھی ختم کردیا جائےعلاوہ ازیں بعض ٹوئٹر صارفین فواد چوہدری کے بیان پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے جذباتی نہ ہونے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی شناخت کے حامل آئیکون لوگو میں رہنے چاہیئیں، ہرکسی نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو اپنے لوگو میں شامل نہیں کیا۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ فواد چوہدری کے قومی نوعیت کے معاملات یا امور سے متعلق بیان پر تنقید ہوئی ہو یا تنازع کھڑا ہوا ہو۔

دو برس قبل جب انہوں نے بطور وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان سنبھالا تھا تب بھی رمضان سے بہت پہلے ہی چاند نظر آنے کی تاریخ کا اعلان کردیا تھا جبکہ سرکاری سطح پر چاند کی رویت کا اعلان کرنے کا اختیار رویت ہلال کمیٹی کو حاصل ہے۔

سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے چاند دیکھنے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے قمری کیلینڈر بھی جاری کیا تھا اور ایک موبائل فون ایپلی کیشن بھی متعارف کروائی تھی۔

اس سے قبل جون 2019 میں فواد چوہدری نے نیب سے متعلق متنازع بیان دے کر سیاسی اور غیر سیاسی حلقوں کو حیران کردیا تھاانہوں نے کہا تھا کہ ’احتساب ہم کر رہے ہیں نیب نہیں

علاوہ ازیں 2020 میں فواد چوہدری نے بطور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعلان کیا تھا کہ ‘اگر آپ کو پڑھنے سے دلچسپی نہیں اور فون پر ویڈیو گیمز سے رغبت ہے تو تیاری رکھیں ہماری وزارت ویڈیو گیمز پروگرامنگ کا خصوصی پروگرام لارہی ہے’۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومتِ پاکستان، اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کا پاکستانی ورژن لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔جس کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا کہ بچوں میں تعلیم کا رجحان پہلے ہی دم توڑا جارہا ہے، اس پر وفاقی وزیر کا غیر سنجیدہ رویہ مایوس کن ہے۔

مشہور خبریں۔

اف بی آئی کی جانب سے ٹرمپ کی حویلی میں جوہری ہتھیاروں کی تلاش جاری

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    برطانوی اخبارگارڈین نے خبر دی ہے کہ فلوریڈا کے

عراقی وزیراعظم نے ملک میں مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:  عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے جو اس وقت

سعودی عرب اور انصاراللہ کے مذاکرات کہاں تک پہنچے؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے مذاکراتی وفد نے ریاض

قوم کے صبر اور مصائب کو نظر انداز کرنے کے سنگین نتائج گے: یمنی پارلیمنٹ

?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:یمنی پارلیمنٹ کے اراکین نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان

غزہ کی صورتحال انسانیت کے ضمیر پر دھبہ ہے ،عالمی برادری کو اب خاموش نہیں رہنا چاہئے. پاکستان

?️ 18 جون 2025نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے

چین  نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا

?️ 16 جنوری 2022بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی چاند بنانے پر کام شروع کر دیا

مشترکہ ڈیجیٹل اسپیس کی حفاظت کی ضرورت: برکس اور سائبر سیکیورٹی

?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: دنیا بھر میں سائبر حملوں میں 80 فیصد سالانہ اضافے نے

ہم امریکہ کے روس مخالف رویے کا ہر ممکن طریقے سے مقابلہ کریں گے: روس

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:اسپوٹنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں روس کے نائب وزیر خارجہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے