🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے اپوزیشن کے سارے پلان ناکام ہو گئے ہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل تو سارا کا سارا ایم کیو ایم پاکستان کا بنایا ہوا ہےایم کیو ایم کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیا اور پارلیمنٹ میں اسے منظور بھی کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق نے بھی اسے منظور کیا۔
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس بل کو ایم کیو ایم کے وزیر بیرسٹر فروغ نسیم نے ڈرافٹ کیاجبکہ ووٹنگ مشین سے متعلق تکنیکی امور پر کام آئی ٹی کے وزیر امین الحق نے کیا۔پی ڈی ایم سربراہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی حیثیت کیا ہے، انہوں نے ہمیشہ مانگے تانگے کی سیاست کی ہے، اُن کے پلان اے، بی اور سی ناکام ہوگئے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ حکومت پر اعتماد ہے لیکن وہ گھبرا رہے ہیں، چاہتے ہیں عدم اعتماد کا اظہار بند کمروں میں ہی کر لیں، ایوان میں نہ کرنا پڑے۔خالد مقبول صدیقی نے بیرسٹر فروغ نسیم کی وزارت کو بھی ڈس اون کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس ایک ہی وزارت ہے، دو دو وزارتیں لے کر نہیں بیٹھے ہوئے۔
مشہور خبریں۔
اوگرا کی ڈیزل اسٹاک محدود ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید
🗓️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے محدود اسٹاک
نومبر
اسرائیل کی خصوصی بریگیڈ کی حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لئے تیاری
🗓️ 4 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کا شمالی محاذ مکمل انتشار کا شکار ہے
جون
ایران نے امریکیوں کو پریشان کر دیا ہے:برطانوی تجزیہ کار
🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:انگلستان کے سیاسی امور کے تجزیہ کار نے ایرانی عوام کی
اگست
کسی سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی:عمران خان
🗓️ 27 مئی 2022پشاور(سچ خبریں)عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے کسی ڈیل کے تحت آزادی مارچ
مئی
وائٹ ہاؤس میں بائیڈن کے ساتھ سوڈانی کی ملاقات
🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم کے اطلاعات کے دفتر کے بیان میں کہا
مارچ
عائزہ خان کو کالج میں پہلے دن کیا چیلنج دیا گیا تھا؟
🗓️ 18 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے
جنوری
کتابیں علم کا خزانہ ہیں ، علم ہمیں برداشت اور بردباری کا سبق دیتا ہے، صدر مملکت
🗓️ 2 مارچ 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کتابیں
مارچ
ابراہیم رئیسی کا دورہ دمشق
🗓️ 4 مئی 2023سچ خبریں:شام کے ساتھ علاقائی اور عرب سیاسی ممالک کے درمیان تعلقات
مئی