?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ظاہر کرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مذاکرہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرار دار کی منظوری خوش آئند ہے، ہم اقوام متحدہ کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پانی کو پاکستان کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا،آج کا مباحثہ پرامن تنازعات کو حل کرنے کا عکاس ہے، پاکستان دنیا بھر میں امن کا خواہش مند ہے۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ظاہر کرتا ہے، فلسطین میں 58 ہزار سے زیادہ افراد کو شہید کیا جاچکا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی پرامن حل کے لیے پرامید ہیں، مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے کا دیرینہ حل طلب معاملہ ہے، تنازعات کا پرامن حل پائیدارعالمی امن کی ضمانت ہے۔


مشہور خبریں۔
ارے بھائی ہمارے پاس تو ویسے بھی اب کھونے کو کچھ نہیں بچا: جسٹس ہاشم کاکڑ
?️ 18 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس ہاشم کاکڑ کا
نومبر
اردگان کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے نتائج
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: اماراتی ذرائع نے اردگان کے اس ملک کے دورے کے
جولائی
دمشق اور بیجنگ کے درمیان اسٹریٹجک معاہدے
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد حال ہی میں سرکاری دورے پر
اکتوبر
برطانوی وزیر انسداد بدعنوانی مستعفی! وجہ ؟
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: Neue Züriche Zeitung، برطانوی انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق نے
جنوری
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا۔ عظمی بخاری
?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جون
طالبان وزیر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو طلب کیا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کی وزیر خارجہ نے اعلان کیا
اپریل
یوٹیوبر مسٹر بیسٹ بھی امریکا میں ٹک ٹاک خریدنے کی دوڑ میں شامل
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: سب سے بڑے یوٹیوبر، ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر
جنوری
حکومت کا بجٹ میں اشیائے خوردونوش پر 50 فیصد تک ٹیکس بڑھانے پر غور
?️ 14 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں اشیائے خوردونوش
اپریل