سچ خبریں: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کو تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی (حکومت) کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی مغربی طاقتوں کی ہری جھنڈی کے ساتھ کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی
عمران خان نے X سوشل میڈیا(سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، ایک ایسا عمل جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے، لیکن یہ جرائم بڑی طاقتوں کی ہری جھنڈی سے کیے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسرائیل کسی بھی احتساب اور سزا سے مستثنیٰ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے اور فلسطینی عوام کا قتل عام کرکے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کی اجازت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے رہنما نے مسلم دنیا سے خطاب کرتے ہوئے جنگ بندی اور فلسطین کی آزادی کی ضرورت پر زور دیا اور لکھا کہ اگر ہم انصاف اور انسانیت کے ساتھ نہیں رہے تو لوگ ہمیں معاف نہیں کریں گے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ عالم اسلام کو نہ صرف اسرائیل کے جرائم کے خلاف متحد ہونا چاہیے بلکہ غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے عمل کرنا چاہیے۔
اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے جرائم کی مذمت کا ایک بڑا مظاہرہ بروز اتوار اسلام آباد میں منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستانی سیاسی جماعتوں کے حامیوں سمیت عوام کے مختلف طبقوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی ،اعلان کے مطابق مظاہرین امریکی سفارت خانے تک مارچ کریں گے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اقوام متحدہ سیز فائر کیلئے کردار ادا کرے، دفتر خارجہ
یاد رہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن 22 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے جب کہ غزہ کے رہائشی، طبی اور اسکولی علاقوں پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شدت آنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں نیز یہ علاقہ زمین، سمندر اور آسمان سے تل ابیب کی نسل پرست حکومت کے مہلک ہتھیاروں اور بمباری کی زد میں ہے نیز اس کے ساتھ ہی، واشنگٹن حکام صیہونی حکومت کے لیے اپنی جامع حمایت کے عروج پر پہنچ چکے ہیں۔