?️
لاہور ( سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر ہوا ہے ، آئی ایل ایس سسٹم نہ ہونے سے طیارے شدید دھند میں لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہیں کرسکیں گے ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر مرمت کا کام ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کا کام تاحال مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سردیوں میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس وقت ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے کیوں کہ لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے ابھی تک مکمل نہیں ہوسکا جب کہ مرمت کا یہ کام ڈیڑھ سال میں مکمل ہونا تھا ۔
بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ کے سیکنڈری رن وے پر دھند میں طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے استعمال ہونے والا کیٹ آئی تھری سسٹم موجود نہیں ہے ، آئی ایل ایس سسٹم نہ ہونے سے طیارے شدید دھند میں لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہیں کرسکیں گے ، جس کے باعث سردیوں میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ مرکزی رن وے پر مرمت کا کام ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر لانگ رینج اور وزنی طیاروں کی لینڈنگ کی بھی اجازت نہیں ہے ۔
اس حوالے سے ایئرپورٹ انتظامیہ نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی رن وے کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے، مرکزی رن وے کی مرمت سے متعلق تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ سردی اور دھند کی وجہ سے پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے ۔
مشہور خبریں۔
سارا نیتن یاہو صیہونی حکومت کے بدعنوانی کے مقدمات کا مرکز
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کی اہلیہ سارا نیتن یاہو
دسمبر
سعودی خواتین نے امریکی انٹیلی جنس کنٹریکٹرز کے خلاف مقدمہ دائر کیا
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں: فرانس 24 نے رپورٹ کیا کہ سعودی قانونی کارکن نے
دسمبر
مسجد الاقصی میں صہیونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: صہیونی رہائشی قصبوں نے منگل کے روز حکومتی فوج کی
ستمبر
ترکی میں معاشی بحران جاری
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ترک لیرا کے مقابلے یورو کی ریکارڈ توڑ شرح نے ظاہر
اپریل
اسلام آباد میں کاروباری اوقات محدود
?️ 19 جون 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سندھ اور پنجاب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے
جون
نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ؛ خود کہاں تھے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: دفتر وزیر اعظم صیہونی ریاست نے آج صبح ہونے والے
اکتوبر
صہیونی منصوبے کے خاتمےکی 6 نشانیاں
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے مشہور یہودی اسرائیلی مبشر الان پوپ نے حیفہ
جنوری
جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے، مریم نواز
?️ 6 فروری 2023ملتان: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و
فروری