فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیزی سے کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر آگیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گزشتہ ماہ کے 42 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے کم ہو کر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہ گیا، ایک سال قبل کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے مقابلے میں پاکستان نے مالی سال 2025 کے پہلے 8 ماہ میں 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک نے حال ہی میں کہا تھا کہ مالی سال 2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ جی ڈی پی کے 0.5 فیصد تک خسارے یا سرپلس میں ہوگا جبکہ مالی سال 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.7 ارب ڈالر تھا۔

اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ بڑھتی ہوئی درآمدات نے تجارتی خسارے میں اضافہ کیا ہے جس سے کرنٹ اکاؤنٹ متاثر ہوا ہے، مالی سال 2025 کی 8 ماہ میں درآمدات تقریباً 4 ارب ڈالر اضافے کے ساتھ 38 ارب 32 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو ایک سال قبل 34 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں۔

اس عرصے کے دوران اشیا کی تجارت پر توازن 16.5 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 14 ارب ڈالر تھا۔

رواں مالی سال میں برآمدات میں کوئی خاص بہتری دیکھنے میں نہیں آئی کیونکہ یہ ایک سال قبل کے 20 ارب ڈالر 35 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں پہلے 8 ماہ کے دوران قدرے بڑھ کر 21 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئی۔

جنوری میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 40 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 42 کروڑ ڈالر تھا، تاہم دسمبر 2024 میں 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے باعث مالی سال 2025 کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی سرپلس بڑھ کر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جس کے بعد سے سرپلس میں کمی آ رہی ہے۔

بینکاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب دکھائی دے رہے ہیں جس سے دیگر ذرائع سے سرمایہ کاری کا راستہ کھل سکتا ہے، پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کے لیے اب بھی 5 ارب ڈالر کی ضرورت ہے جبکہ خیال کیا جاتا ہے کہ دوست ممالک نے 14 ارب ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی ہے، رول اوور کی کل رقم کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

پرویز الہی کی اپنے اہلخانہ سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی

?️ 23 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہی کی اپنے اہلخانہ سے اڈیالہ جیل میں

ایران اور اسرائیل کی جنگ کا پی کے کے پر اثرات

?️ 21 جون 2025سچ خبریں: اس وقت ترکی کے میڈیا اور اخبارات میں کوئی ایسا

توانائی کے تحفظ کے لیے بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کریں، وفاق کا صوبائی حکومتوں کو خط

?️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چاروں صوبوں، آزاد جموں و

فتنہ الہندوستان کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات

?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے

ہسپانوی وزیر اعظم: اسرائیل نسل کشی کرنے والی ریاست ہے

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ملکی پارلیمنٹ کے سامنے

یوٹیوب کے آزادی بیان کے کھوکھلے دعوے

?️ 3 اگست 2023سچ خبریں: یوٹیوب کمپنی نے آزادی بیان کے خلاف اپنی پالیسیوں کے

منظم شیطانی مافیا(13) شام سعودی دہشت گردی کا مرکز

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:شام میں ہونے والی خانہ جنگی جس کے نتیجے میں کم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے