فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ وزیر اعظم

شہباز شریف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ فرسودہ نظام کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شعبہ توانائی میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، شہبازشریف نے کہا کہ ملک کو جس نظام سے چلانے کی کوشش کی گئی، اس سے ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک وسائل سے مالامال ہے، نوجوان افرادی قوت پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، باصلاحیت پاکستانی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں، فرسودہ نظام کو جدید، ڈیجیٹل اور مؤثر گورننس کے نظام میں تبدیل کرنا ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ وزیر توانائی اویس لغاری اور انکی ٹیم قابل تعریف ہے، نظام کی تبدیلی کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین کی معاونت ضروری ہے، وزارت بجلی کی اصلاحات، نقصانات میں کمی اور بچت باقی وزارتوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے۔

وزیر اعظم نے وزارتوں کو جدید نظام سے ہم آہنگ کرنے اور گورننس کی بہتری کی تجاویز سے متعلق کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ کمیٹی باقی وزارتوں و اداروں کی تنظیمِ نو سے متعلق قابل عمل تجاویز کو حتمی شکل دے گی۔

مشہور خبریں۔

جنرل گوٹیرس کی غزہ میں اسرائیلی پالیسیوں پر تنقید

?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے غزہ پٹی پر

ٹرمپ کی واپسی سے امریکہ میں داخلی کشیدگی بڑھے گی:روس

?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں حکومتی

مقبوضہ علاقوں میں بے شمار بلیک آؤٹ کی وجہ کیا ہے؟

?️ 10 جنوری 2025سچ خبریں: میڈیا کی جانب سے مقبوضہ علاقوں کے بعض علاقوں میں

شاہ محمود قریشی کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ

?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے

اقوام متحدہ کے پانچ ارکان کی رہائی کے لیے القاعدہ نے کیا 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کے جنوبی صوبے ابین میں القاعدہ کے دہشت گردوں

عمران خان روسی صدر سے ملاقات کریں گے

?️ 15 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم دشنبے میں شیڈول

شہباز گل کا اہم بیان،وزیر اعظم میں کورونا وائرس کی علامات شدید نہیں ہیں

?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز

شام کے واقعات امریکی اور صہیونی سازشوں کا نتیجہ

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر امام خامنہ ای سے آج 21

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے