?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ حریم شاہ بھٹکی ہوئی بچی ہے کبھی سندھ اور کبھی وفاق میں خودکش حملے کر رہی ہے، حریم شاہ احتیاط کریں ہماری خواتین پر پہلے ہی پریشر ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حریم شاہ سے گزارش ہے کہ پہلے ہی ہماری خواتین پر پریشر ہے وہ احتیاط کریں۔یہاں یہ واضح رہے کہ متنازع ویڈیوز اور دعوے کرنے سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اپنی شادی کے دعوے کو تاحال ثابت نہ کر سکیں مگر نئی ویڈیوز میں سیاست دانوں پر الزامات لگا دیے۔
حریم شاہ نے گزشتہ ماہ 28 جون کو پی پی پی رہنما سے شادی کا دعویٰ کرتے وقت ہی کہا تھا کہ وہ 4 جولائی کو ہنی مون کے لیے ترکی جائیں گے اور وہاں سے واپسی پر وہ کراچی میں آکر ولیمے کی تقریب منعقد کریں گے۔حریم شاہ نے اگرچہ پیپلز پارٹی کے رہنما سے شادی کا دعویٰ کیا تھا لیکن انہوں نے کسی بھی صوبائی وزیر یا رکن اسمبلی کا نام نہیں لیا تھا۔
ان کے دعوے کے بعد پیپلز پارٹی کے بعض رہنماوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر شیئر کی گئیں، جس کے بعد رکن اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، تیمور ٹالپر اور مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹک ٹاک اسٹار سے متعلق اپنی خبروں کو مسترد کیا تھا۔
بعد ازاں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹک ٹاک اسٹار کا دعویٰ صرف ’شوشہ‘ ہے اور یہ سب کچھ مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے کیا گیا۔بعد ازں 5 جولائی کو حریم شاہ نے ترکی کی لوکیشن استعمال کرتے ہوئے دو ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں مگر انہوں نے شادی کے دعوے پر کوئی بات نہیں کی تھی۔
اب ان کی ’شادی‘ کو تقریباً 2 ہفتے ہونے والے ہیں، تاہم تاحال انہوں نے اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، تاہم انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کی گئی نئی ویڈیوز میں دیگر سیاست دانوں پر الزامات کی بارش کردی۔


مشہور خبریں۔
وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو تحریری جواب بھیج دیا
?️ 21 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو تحریری جواب بھیج
نومبر
صیہونی سماجی معاہدوں کا زوال
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:سیاسی ادب میں سماجی معاہدہ معاشرے کی اصل ہے اور بنیادی
جنوری
یوکرین کے جنگی جرائم پر روس کا ردعمل
?️ 5 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے
اگست
عطا تارڑ کا رؤف حسن پر خوفناک الزام
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ابتدائی
جولائی
صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سلسلہ میں سعودی وزیر خارجہ کا اہم بیان
?️ 2 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے دعوی کیا کہ تل ابیب کے ساتھ
اپریل
Game of Thrones Is a Bleak Extended Metaphor for Overparenting
?️ 10 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
ایسا لگتا ہے آرمی چیف مجھے اپنا دشمن سمجھ رہے ہیں، عمران خان
?️ 3 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا
مارچ
اسرائیل کی ممکنہ جنگ کی تیاری؛ 400000 ریزرو فوجیوں کی بھرتی کا امکان
?️ 2 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بنیامین نیتن یاہو
مارچ