لاہور (سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں سے پی نکل گیا صرف ڈکیت موومنٹ رہ گئی ہے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پی ڈی ایم کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں، شہباز شریف کو معیشت کی بہتری راس نہیں آ رہی۔
انہوں نے کہا کہ علی ظفر کو شوگر کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لینے کی ذمہ داری دی گئی تھی، علی ظفرکو کسی فرد واحد کیلئے تحقیقات کی ذمہ داری نہیں دی گئی تھی، سب قیاس آریائیاں ہیں ، رپورٹ ابھی مکمل نہیں ہوئی۔
فردوس عاشق نے کہا کہ ہمیں علی ظفر کی رپورٹ مکمل ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پی ڈی ایم کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کریں، پی ڈی ایم میں سے پی نکل گیا صرف ڈکیت موومنٹ رہ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو معیشت کی بہتری راس نہیں آ رہی، شہبازشریف یہی سوچ رہے ہیں کہ معیشت کی بہتری کا معجزہ کیسے ہو گیا۔فردوس عاشق نے کہا کہ شہبازشریف ملک کو معاشی عدم استحکام کا شکار دیکھنا چاہتے ہیں ، جو لوگ مل کر اپوزیشن نہیں کر سکتے ، مل کر حکومت کیسے کریں گے۔