فردوس اعوان کی اپوزیشن پر تنقید، حکومت اکیلے مافیاز سے نہیں لڑ سکتی

اپوزیشن ملکی ترقی میں رکاوٹ بن رہی ہے: فردوس عاشق

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) ڈاکٹر فردوس اعوان نے اپوزیشن کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حکومت مافیاز سے اکیلے نہیں لڑ سکتی ، فیصلے کا اختیار عدالت کے پاس ہے، کسی کی ضمانت ہونا اس بات کی دلیل نہیں ہے کہ  وہ عدالت سے باعزت بری ہوگیا۔ضمانت میرٹ پر ہونی چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن رہنما شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت اکیلے ان مافیاز کے ساتھ نہیں لڑ سکتی، فیصلے کا اختیار عدالت کے پاس ہے، حکومت صرف گواہ پیش کرسکتی ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کسی کی ضمانت ہونا عکاس نہیں کہ عدالت سے باعزت بری ہوگیا، ضمانت کے اندر کسی جگہ نہیں لکھا کہ انہوں نے چوری نہیں کی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ضمانت میرٹ پر نہیں ہوئی، ملزم تب ریلیف لیتا ہے جب اداروں میں غیب نہ ہو۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائداثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نواز کے صدر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50، 50 لاکھ کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔دوسری جانب فردوس عاشق نے مہنگائی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے پیچھے مختلف نیٹ ورک کام کر رہے ہیں یہ نیٹ ورک نہ ہوتے تو ملک آج اجناس میں خود کفیل ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی کوشش کر رہے ہیں، عوام کو سبسڈی کی شکل میں مختلف پیکیجز دے رہے ہیں۔فردوس عاشق نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومتی پالیسیوں پر اس کی روح کے مطابق عملدر آمد نہیں ہو رہا۔معاون خصوصی نے کہا کہ مختلف مافیاز چینی کی قلت پیدا کر رہے ہیں، رمضان بازاروں میں کام کرنے والی ٹیموں کو خود بریف کروں گی۔

 

مشہور خبریں۔

حکومت سے مذاکرات ناکام ہوئے تو تاریخی لانگ مارچ ہوگا، فواد چوہدری

🗓️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پنجاب

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

🗓️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ

صیہونیوں کے نئے فریب کے بارے میں فلسطینی مزاحمت کی تنبیہ

🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کی بحالی اور قیدیوں کے

جنگ بندی کے پہلے گھنٹوں میں 80 فلسطینی قیدی غزہ کی پٹی واپس پہنچے

🗓️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: حماس اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے

امریکا میں فائرنگ سے 4 سکھوں کی ہلاکت کا معاملہ، سکھ برادری نے شدید احتجاج شروع کردیا

🗓️ 18 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی ریاست انڈیانا میں مشہور کوریئر کمپنی کے دفتر

منظم شیطانی مافیا(11) سعودی عرب کا سیاہ براعظم کی غربت سے غلط فائدہ

🗓️ 23 فروری 2023سچ خبریں:افریقی براعظم میں مداخلت کے لیے سعودی عرب کا سب سے

ایرانی اور سعودی وزرائے خارجہ کی ملاقات جمعرات کو

🗓️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور سعودی عرب

عراقی پارٹی کے رہنماؤں کے سعودی عرب کے مقاصد

🗓️ 28 اپریل 2023سچ خبریں:ایک بار پھر محمد الحلبوسی اور شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے