?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب ک نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل ن لیگ نے زرداری کے پاؤں پکڑے ہوئے ہیں، شہباز شریف کی اربوں روپے کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے۔ پاناما کا معاملہ آتا ہے تو یہ کہانیاں سناتے ہیں، تمام کہانیوں کے بعد پتا چلا ان کے پاس قطری خط ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ حسن نواز اور حسین نواز کہتے ہیں الحمداللّٰہ فلیٹ ہمارے ہیں، مریم نواز کہتی ہیں لندن تو کیا میری تو پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ پاناما کا معاملہ آتا ہے تو یہ کہانیاں سناتے ہیں، تمام کہانیوں کے بعد پتا چلا ان کے پاس قطری خط ہے۔
وزیر مملکت نے کہا کہ وہ سمجھتے تھے جسٹس قیوم جیسے کوئی جج سپریم کورٹ میں ہوں گے، عمران خان ان کے راستے میں کھڑے رہے، ان کو موقع ملا لیکن سوائےقطری خط کے کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ن لیگ کی سیاست میں آڈیوز، وڈیوز بھی آگئیں، آج تک لندن فلیٹوں کی رسیدیں لانے میں یہ ناکام رہے، نواز شریف کے کیس کو التواء نہیں ملنا چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دوں گا، شہباز شریف کے اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ایف آئی اے کیس سننے آیا تو آج ان کا وکیل پیش نہیں ہوا، یہ التوا کے ہتھکنڈے ہیں جو یہ استعمال کرتے آئے ہیں، یہ برطانیہ کے این سی اے میں کیس جیتنے کا ڈھول پیٹتے رہے، اب انہوں نے درخواست دی ہے کہ این سی اے دستاویزات کسی کو جاری نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ اب کونسی اے ٹی ایمز بیٹھی ہیں جو سلمان شہباز کو پیسے دے رہی ہیں، نواز شریف 5، 5 گھنٹے سفر بھی کرتے ہیں، 4،4 منزلیں سیڑھی چڑھ کر جاتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف کو کرپشن، منی لانڈرنگ کا جواب دینا پڑے گا، شہباز شریف کےخلاف کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
طالبان ایسا کیا کرنے کا سوچ رہے ہیں کہ دنیا حیران رہ جائے
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: طالبان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا
اگست
عرب حکمرانوں کو فلسطینی عوام کے دفاع میں ایران سے سبق لینا چاہیے
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: 30 نومبر کو، 28 ویں کپ کے نام سے مشہور آب
دسمبر
ایلون مسک کی اے آئی کمپنی نے ایکس کو 45 ارب ڈالر میں خرید لیا
?️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں: ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی نے ایکس
مارچ
یورپ کے پاس اس وقت اپنے دفاع کی بھی طاقت نہیں ہے:جوشکا فشر
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:سابق جرمن وزیر خارجہ جوشکا فشر کا خیال ہے کہ یورپ
مارچ
امریکہ اور نیٹو کے جرائم عصر حاضر تک محدود نہیں ہیں
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ
مارچ
فیض حمید کا کورٹ مارشل اور 14 سال قید ہوگی۔ فیصل واوڈا کا پھر دعوی
?️ 23 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر دعوی
مئی
سوشل میڈیا کا غیر اخلاقی استعمال قابل سزا ہے: طالبان کا اعلان
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے
مئی
عبرانی ذرائع نے ایران کی طرف سے اسرائیل کو پہنچنے والے شدید نقصان کی سنسر شپ کا انکشاف کیا ہے
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 ٹیلی ویژن نے ایران کے
جون