فائزر ویکسین کی مزید کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

فائزر ویکسین کی مزید کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) امریکی کمپنی کی تیار کردہ فائزر ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے  جو بیرون ملک جانے والے افراد کے لئے بڑی خوشخبری مانی جاتی ہے۔ پاکستان نےفائزر سے1کروڑ 30لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ کیاہے، کوویکس گزشتہ ماہ پاکستان کو1لاکھ600 فائزرڈوز فراہم کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے مزید چودہ ہزار فائزر ویکسین کی ڈوز اسلام آباد پہنچی، اسلام آباد ایئرپورٹ حکام نے فائزر ویکسین ای پی آئی کےحوالےکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین ای پی آئی کے مرکزی ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی، جہاں انہیں الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز میں اسٹاک کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نےفائزر سے1کروڑ 30لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ کیاہے، کوویکس گزشتہ ماہ پاکستان کو1لاکھ600 فائزرڈوز فراہم کرچکا ہے جبکہ فائزرکی جانب سےرواں ماہ مزید ویکسین فراہمی کا امکان ہے۔فائزر دائمی امراض کا شکار،کمزورقوت مدافعت افراد کو لگائی جارہی ہیں، اسکے علاوہ بیرون ملک جانےکےخواہشمند افراد بھی اس سے مستفیذ ہورہے ہیں، امریکی ویکسین ملک کے مخصوص ویکسی نیشن سینٹرز پر دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار 579کیس رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کورونا کے 41 ہزار 186 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس وبا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگوں کےخلاف ایک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے، شبیر شاہ

?️ 3 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

کیا امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی پر مطمئن ہیں؟

?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:فاکس نیوز سروے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی

نئی حکومت کے اعلان کے لیے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں: طالبان

?️ 7 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت

سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں بڑے اضافے کا امکان

?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ بجٹ میں محدود وسائل کے باوجود سول وعسکری ملازمین

حزب اللہ حیفا کو خاک میں ملا سکتی ہے: صہیونی جنرل

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں توسیع کے نتائج کے

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی تشدد اور محمود عباس کی صہیونی وزیر جنگ سے ملاقات

?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے ایک ایسے وقت میں

امریکہ ریاض کے فیصلوں کو تبدیل نہیں کر سکتا: سعودی ماہرین

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:ایران اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد

فیصل ایدھی فلسطین جائیں گئے

?️ 17 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے