?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ دینے کی بنیادی وجوہات اب موجود نہیں، بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی نیوز) پر نشر کیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا، ٹی وی چینلز کے مطابق یہ انٹرویو ایک جرمن میگزین کو دیا گیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے بہت منظم طریقے سے اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلا کی ڈیڈ لائن میں متعدد بارتوسیع کی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ’مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشت گردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات تھیں، جو اب موجود نہیں رہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہا پسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے۔
’بھارت کے فوجی افسران پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث‘
انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے، بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران کے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد منظر عام پر آچکے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان، بھارتی دہشت گردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش کر چکا ہے، بھارتی ریاستی ادارے بشمول آرمی شدد پسند سیاسی نظریات کے زیراثر ہیں، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
’ریاست کے علاوہ کسی کو جہاد کے اعلان کا اختیار نہیں‘
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا کہ پاکستان کی ریاست تمام غیر ریاستی عناصر کو بلا تفریق مسترد کرتی ہے، پاکستان میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، ریاست کے علاوہ کوئی گروہ یا شخص جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا اور بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشت گردی میں استعمال ہو رہے ہیں، امریکا بھی اس اسلحےکے دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک – بھارت کشیدگی اور معرکہ حق کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ بھی تعمیری اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکا نےکالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا، بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد ہلاک دہشت گرد نام نہاد لاپتا افراد کی فہرست میں بھی شامل تھے۔


مشہور خبریں۔
کیا فلسطین میں نیا انتفاضہ شروع ہو رہا ہے؟
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:اگرچہ فلسطینیوں پتھر انتفاضہ نے مغربی کنارے میں صیہونیوں کی ناک
جون
کیا اسرائیل ایران کے خلاف فوری اور وسیع ردعمل کرے گا؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے
اکتوبر
امریکہ کا چین کو انتباہ
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین کی جانب سے جنوبی کوریا کے ایک بڑے جہاز ساز
اکتوبر
زیلنسکی حکومت اور واشنگٹن یوکرین کے قیدیوں کے قتل عام کے ذمہ دار ہیں: روس
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ یوکرین
جولائی
ایک سیاہ فام امریکی نوجوان پر پولیس نے کی گولیوں کی بارش
?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی حکام نے باڈی کیمرہ فوٹیج جاری کی ہے جس
جولائی
اسحق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے رابطہ، غزہ سمیت حالیہ علاقائی پیشرفت کا جائزہ
?️ 22 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ
اکتوبر
اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے مئی کے وسط تک تیار ہو جائے گا، خواجہ آصف
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
اپریل
سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کے عدت میں نکاح کا کیس کہاں تک پہنچا؟
?️ 26 جون 2024سچ خبریں:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم
جون