?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ میں قیامِ امن کیلئے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت میں اسلامی جمعیت طلبا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل لیڈرشپ سمٹ 2025 سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی مہمانوں کوخوش آمدید کہتا ہوں، آپ امت مسلمہ کا مستقبل ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ آپ کا تعلق جنریشن زی سے ہے جس نے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا، پوری دنیا ایک بحران کا شکار ہے، دنیا بھر کو لوگ دیکھ رہے ہیں کہ انہیں انصاف کیسے ملے گا، پوری دنیا میں چند فیصد لوگوں نے پوری دنیا کی آبادی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ابھی کچھ دن پہلے ہمارے اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے نمائندوں نے شرکت کی، اقوام متحدہ صرف بڑی طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، دنیا کے معاملات چند طاقتوں کے مفادات کے لیے چل رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں امن کی بحالی کےلیےاسرائیلی فورسز کو باہرنکالنا ہوگا، فلسطین میں ظلم ہو رہا ہے، پوری دُنیا کو حماس کی سپورٹ کرنی چاہیے، یہودیوں نے فلسطینیوں کی زمین پر قبضے کیے ہوئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حماس کی سپورٹ جائز ہے ، پاکستان اور دیگر ممالک سے اپیل ہے کہ انٹرنیشنل فورس کا حصہ نہ بنیں، فلسطین کا مسئلہ خود اُنہی طاقتوں نے پیدا کیا ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کو کھنڈر بنا دیا، اسرائیل بار بار عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، غزہ میں امن کی بحالی کے لیے اسرائیلی فورسز کو باہر نکالنا ہوگا۔


مشہور خبریں۔
شام میں انسانی بحران کی اصل وجہ ترکی ہے: اقوام متحدہ میں شامی نمائندہ
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اس بات پر زور
دسمبر
غزہ میں بھوک کے سب سے ہولناک اعداد و شمار
?️ 31 مئی 2025سچ خبریں: بین الاقوامی انتباہات کے بعد کہ غزہ میں انسانی المیہ
مئی
صیہونیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد حل عوامی مزاحمت ہے: حماس
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
فروری
شامی فوج پر داعش کا حملہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں
اگست
صیہونی ریاست پر طوفان الاقصی کے اثرات
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن نے صیہونی ریاست کو مختلف سیاسی، عسکری،
اکتوبر
ایرانی میزائلوں کی وجہ سے اسرائیل ایک بے مثال بحران میں مبتلا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عرب تجزیہ کار اور سیاسی علوم کے پروفیسر سعد نمر نے
جون
ایران کے خلاف فدان کا دعویٰ کیا ہے ؟
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک وزیر
مارچ
امریکا کے سمندر میں آتش فشاں کبھی بھی پھٹ سکتا ہے، ماہرین کا انتباہ
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امریکا کے مغرب میں زیر سمندر آتش فشاں کسی بھی
جون