غزہ اور لبنان کے متاثرین کے لیے پاکستان سے امداد کی 13ویں کھیپ روانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے جنگ سے متاثرہ غزہ اور لبنان کے افراد کے لیے انسانی امداد کی ایک اور کھیپ بھیجی جس میں موسم سرما کے لیے 10 ٹن خیمے اور کمبل بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق امدادی کھیپ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر روانہ کی۔

اسرائیل کی بمباری سے متاثرہ افراد کے لیے اسلام آباد سے عمان (اردن) بھیجی جانے والی یہ 13ویں کھیپ ہے اور اب تک پاکستان مجموعی طور پر 1ہزار 381 ٹن امدادی سامان غزہ اور لبنان کے متاثرہ لوگوں کے لیے بھیج چکا ہے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سامان بھیجنے کے لیے منعقدہ تقریب میں وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک، پاکستان میں فلسطین کے سفیر زُہیر ایم ایچ درزید، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین اور لبنان کی جنگ سے متاثرہ آبادیوں کو جاری تنازعات اور متاثرہ برادریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری امداد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے مصیبت میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ان کوششوں کو تقویت دینے کے لیے فلاحی تنظیموں اور پاکستانی عوام کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

فلسطینی سفیر نے پاکستانی عوام کی جانب سے غزہ کے لیے غیرمتزلزل حمایت اور فراخدلی سے دی جانے والی انسانی امداد کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں یکجہتی امید کی کرن اور ہمارے درمیان پائیدار بندھن کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی طرف سے انسانی امداد صرف ضروری سامان کی لائف لائن نہیں ہے بلکہ ہمدردی اور اتحاد کا ایک طاقتور پیغام ہے۔

تازہ ترین کھیپ سے قبل پاکستان نے 1ہزار 281 ٹن امدادی سامان پر مشتمل کل 12 کھیپیں غزہ اور لبنان روانہ کی تھیں، ان میں سے 10 کھیپیں (1ہزار 151 ٹن) غزہ بھیجی گئیں جبکہ دو امدادی کھیپیں (130 ٹن) لبنان روانہ کی گئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

انگلینڈ ایک ناکام ملک ہے: لز ٹرس

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: انگلستان کی سابق وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنے ایک نوٹ

عوام کیلئے خوشخبری ،پٹرول13اور ڈیزل 8روپے سستا ہونے کا امکان

?️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کیلئے خوشخبری،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں عوام

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 2 قیمتی سرکاری گاڑیاں واپس کردیں، نیلامی کی ہدایت

?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف

جنگ بندی کے بعد غزہ کی پٹی میں جاسوسوں کو پھنسانے کے لیے وسیع مزاحمتی کارروائیاں

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا کہ

کیا اسرائیل میں غزہ پر زمینی حملہ کرنے کی ہمت ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ پر

سعودی عرب تیل کی پیداوار کم کرکے امریکہ سے دور رہنے کا خواہاں: رائے الیوم

?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:اوپیک کے کچھ ممبران نے کل اعلان کیا کہ وہ اپنی

دس سال سے ’مینو پاز‘ کی پیچیدگیوں سے گزر رہی ہوں، صبا فیصل

?️ 7 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی صحت پر کھل

کیا امریکہ سعودی صیہونی دوستی کروانے سے مایوس ہو چکا ہے؟

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے