?️
اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ عید پر سیاحتی مقامات پر جانے کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عید الاضحٰی پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ عید الاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں، ماسک کے استعمال سے کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر اسمارٹ لاک ڈاوَن لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیلٹا وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ دنیا کے 90 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ قبل ازیں حکومت نے عید الاضحیٰ پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج سے مدد لینے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد لی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کیسزمیں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ احتیاط لازمی ہے، عیدالاضحیٰ کے موقع پر لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کا استعمال کیا جائے گا۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ احتیاط سے ہی کورونا کی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے، کورونا ایس اوپیز پر عمل یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے، ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے پاک فوج کی مدد لی جاسکتی ہے، سیاحتی مقامات پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے ویکسین لگوانا لازمی ہوگا، اورعید کی چھٹیوں میں سیاحت وہی کر سکے گا جو ویکسین لگوا چکا ہوگا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے، ویکسین وافر مقدار میں موجود ہیں، 60 لاکھ ویکسین کی خوراکیں چند روز میں آنے والی ہیں، لوگ کورونا ویکسین لگوانے کو یقینی بنائیں۔ اسی کے ذریعے کورونا کے پھیلاؤ سے بچا جاسکتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے عوام سے اپیل کی کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج پر طوفان الاقصی کے نفسیاتی اثرات
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی کو شروع ہوئے چند دن گزر چکے ہیں
اکتوبر
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما بہت تیاری سے آتے ہیں: اسد عمر
?️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے ماحول گرم ہے الیکشن کے
فروری
سعودی بادشاہ اسپتال مین بھرتی
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی عدالت نے آج اتوار کو اعلان کیا
مئی
کیا اسکولوں پر بمباری اپنا دفاع ہے ؟
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفادی نے منگل کے روز کہا
اکتوبر
فلپائن میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ،کم از کم 17 افراد ہلاک
?️ 4 جولائی 2021سچ خبریں:فلپائنی مسلح افواج کے کمانڈر کے مطابق اس ملک کی فضائیہ
جولائی
صیہونی حکومت نے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سعودی عرب کی ایک شرط کو مسترد کیا
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:اسرائیل کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز نے سعودی عرب میں یورینیم
جون
تل ابیب کی سڑکوں پر چلتے ہوئے ڈر لگتا ہے:صیہونی کمانڈر
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے اعتراف کیا کہ پہلے ہمیں
اپریل
امریکی جنگ کے پاکستان پر اثرات؛ امیر جماعت اسلامی کی زبانی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 2001ء
جولائی