عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا اعلان

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم نے 8 جولائی بروز جمعہ سے 12 جولائی بروز منگل تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دی ہے۔

تاہم کابینہ ڈویژن الگ نوٹی فکیشن کے ذریعے عید کی تعطیلات کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے 29 جون کو یکم جولائی سے ذوالحج مہینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عیدالاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے اتحاد کے پیغام کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دعا کی تھی۔

دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی شرح کو پیش نظر رکھتے ہوئے وفاق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے عوام کو عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہے۔

وزیر صحت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس مقصد کے لیے حکومت 3 ایس او پیز کو تشکیل کی تجویز دے رہی ہے جن کی مذہبی طور پر پیروی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں تمام اجتماعات، ہوائی جہازوں، ریلویز اور عوامی سفر کے دوران ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے جبکہ سماجی فاصلہ اور مکمل طور پر صفائی کے عمل کو بھی تمام اہم قرار دیا ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ عیدالاضحیٰ اور محرم کے دن آنے والے ہیں جس کے دوران تمام بڑے عوامی اجتماع ہونے ہیں اور ہم ان مواقع پر بھی حکمت عملی پر غور کر رہے ہیں کیونکہ ان مہینوں کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا خطرہ رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر حکومت نے ملک میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے چاروں صوبوں کے ہیلتھ سیکریٹریز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

آئینی بینچ نے پہلے ہی روز کئی درخواستیں جرمانے کے ساتھ خارج کردیں

🗓️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 رکنی آئینی

بھارت کا غیر ملکی صحافیوں کو روکنا غیر قانونی ہے

🗓️ 4 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سینئر وزرا اور مشیر قومی سلامتی نے بھارت میں

الیکشن کیمیشن نے وزیر اعظم کے خلاف بولنے پر لگائی لگام

🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم عمران خان

خیبرپختونخوا کی 7ویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع کی مخالفت

🗓️ 9 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت نے خبردار کیا ہے کہ

ہم جنرل سلیمانی کی حکمت عملی کا مشاہدہ کر رہے ہیں: اسرائیلی تجزیہ کار

🗓️ 2 جون 2024سچ خبریں: رفح پر زمینی حملے کے بارے میں ایک نوٹ میں معاریو

غزہ میں اسرائیل کی بربریت ناقابل بیان

🗓️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بار پھر غزہ

انٹرا پارٹی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو مزید مہلت دے دی

🗓️ 14 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک

لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت میں جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس

🗓️ 17 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)جسٹس اطہر من اللہ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے