عوام کی سہولت اور اخراجات میں کمی کیلئے وزیر اعظم نے لیا اہم فیصلہ

عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کالونیل دور کے پروٹوکولز ختم کرنے جارہے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وزیروں کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، آئندہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کے معاملات پر جامع پالیسی لائیں گے۔ نئی سیکیورٹی پالیسی عوام کی سہولت اور اخراجات میں کمی کیلئے بنائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کی رقم بچانے کیلئے بطور وزیراعظم خود بھی آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گا۔

مزید برآں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام 15جولائی تک تیار کرلیا جائے گا، اورسیز پاکستانیوں کی الیکٹرانک ووٹنگ پر غور کیا، انتخابی اصلاحات کو اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے گا اورآئندہ عام انتخابات میں الیکٹرک ووٹنگ کا نظام رائج کیا جائے گا، شمالی علاقوں میں بہت زیادہ ٹورسٹ جارہے ہیں، لیکن گلگت میں ایئرپورٹ سارے موسموں کیلئے موزوں نہیں ہے، اسکردو میں ایسا ایئرپورٹ بنا رہے ہیں جو کہ سارے موسموں کیلئے ہو، سی اے اے کو ہدایت کی ہے کہ معذور افراد کو جہازوں سے اترنے اور چڑھنے کیلئے سہولت کا نظام لائیں، سرکاری ملازمتوں میں بہتری کیلئے شفاف نظام ٹیسٹنگ سروس لائی جائے گی، بہت ساری ٹیسٹنگ سروسز معیار کے مطابق نہیں ہیں، اب ارباب شہزاد، شفقت محمود، وزیرقانون اور وزارت اطلاعات بیٹھ کر ایک نظام لائیں گے، جس میں ٹیکنالوجی لائی جائے گی، تاکہ امیدواروں کو پتا نہ ہو پیپر کون سا آئے گا؟

اسلام آباد میں ہم نے کئی سو زمینوں کی الاٹمنٹ منسوخ کی ہے، شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کی حکومت نے بغیر منصوبہ بندی کنکریٹ کی بلڈنگز کھڑی کردیں،اسی طرح وفاقی وزراء اور دیگر لوگوں کی سکیورٹی سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا، میں رات کو شادیوں ، کھانوں پر اس لیئے نہیں جاتا کہ پروٹوکول سے لوگوں کو پریشانی ہوگی ، وزراء اورصوبوں کو بھی بتا دیا گیا ہے کہ پروٹوکول میں کمی لائی جائے۔

فلیگ ایکٹ پر عمل کیا جانا چاہیے، وزراء اور جن کو اجازت ہے وہی فلیگ لگا سکیں گے۔ سول ایوی ایشن اور ریگولیٹری باڈی الگ الگ کردی گئی ہے، ایئرپورٹ کے نظام میں بہتری کیلئے الگ ریگولیٹری باڈی بنائی جارہی ہے۔ وزیراعظم نے ناراض بلوچوں سے بات کرنے کا عندیہ دیا، اس سلسلے میں ان سے بات کی جائے گی جو بھارت سے رابطے میں نہیں ہیں۔وزیرمذہبی امور نے تجویز دی کہ اسلام آباد کے مدارس اور مساجد کے امام اور آئمہ کرام ہیں،ان کو ماہانہ مشاعرہ دیا جائے، وزیر اعظم نے کہاکہ اس تجویز پر عملدرآمد کیلئے کام کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

تنہائی میں مرنے والا ایک انقلابی مجاہد

?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کے انقلابی مجاہد اور سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ جنہوں نے

چینی سفارتکار کا جاپان اور جنوبی کوریا پر طنز

?️ 10 جولائی 2023سچ خبریں:چینی حکومت کے سینئر سفارت کار اور ملک کے سابق وزیر

شیخ حسینہ کے ایک لفظ نے ان کے 16 سالہ اقتدار کو کیسے مٹی میں ملا دیا؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: 16 سال سے اقتدار میں رہنے والی بنگلہ دیش کی

کیا امریکہ میں ایران سے لڑنے کی ہمت ہے؟

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں مزاحمتی گروہوں کے ٹھکانوں پر پینٹاگون

وزیراعظم آج دورۂ روس پر روانہ ہوں گے

?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  آج روس  کے دورے پر روانہ

1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی خفیہ حکمت عملی کیا ہے؟

?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں: حالیہ دہائیوں میں صیہونی حکومت نے فلسطینی قوم کا مقابلہ

شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ، ایک دوسرے سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیئے

?️ 20 مارچ 2021شمالی کوریا (سچ خبریں) شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ

کہیں نا کہیں گڑبڑ ضرور ہے: ٹرمپ

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، جو پنسلوانیا میں تقریر کے دوران قاتلانہ حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے