لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کرنے والے افسران اور عملے کے ساتھ کھڑا ہوں، عوام کی خدمت کے لیے کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، یہ وقت محنت کر کے عوام کو ڈیلیور کرنے کا ہے۔اس حوالے سے انہوں نے افسران کو بھی ہدایت کی۔
اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے برعکس آج انتظامیہ اور محکمہ پولیس اپنے فیصلے کرنے میں خود مختار ہے، انتظامیہ اور پولیس کوخود مختاری دینے کی مثال اس سے پہلے تھی نہ آئندہ نظر آئے گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنے والے افسران اور عملے کے ساتھ کھڑا ہوں، پولیس اور انتظامیہ کو مربوط انداز میں فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ غیر جانبداری اور قواعدوضوابط کے مطابق فرائض انجام دینااچھے افسر کی پہچان ہے، انتظامیہ او رپولیس کی منظم کاوشوں میں کامیابی پوشیدہ ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے کیونکہ یہ وقت محنت کرکےعوام کو ڈیلیور کرنے کا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے نئےعزم اور جذبے سے کام کرنا ہوگا، بہترین کارکردگی پر افسران کی حوصلہ افزائی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ خراب کارکردگی پر افسران سے باز پرس ہوگی، عوامی خدمت کے مشن میں کسی دباؤ اور مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔