🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کیلئے خوشخبری،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات میں عوام کو ریلیف دینے کاامکان،پٹرول 13اورڈیزل کی قیمت میں8روپے کمی متوقع ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد 16مئی 2024 سے ہو گا۔
اگلے 15 روز میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ،وزارت پٹرولیم ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت میں 7.26 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی سطح پر پٹرول کی قیمت 98.99 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، عالمی سطح پر ڈیزل کی قیمت 4.68 ڈالر کی کمی سے 99.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 16مئی سے پاکستان ریفائنریز اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو امید ہے کہ گزشتہ10دنوں میں پی او ایل کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی اور ایران سے اسمگل شدہ پی او ایل مصنوعات کی آمد روکنے کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں اضافہ ہوگا۔
حکومت پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی کے طور پر 60 روپے فی لٹر بھی وصول کر رہی ہے جبکہ ڈیلرز کو دونوں مصنوعات پر 8.64 فی لٹر کا مارجن مل رہا ہے۔ پٹرول کی موجودہ قیمت فی لٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے جبکہ ڈیزل کی 281 روپے 96 پیسے فی لٹر میں فروخت جاری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت نے یکم مئی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی تھی۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے کی کمی کردی گئی تھی۔قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی تھی۔
مشہور خبریں۔
امیر عبداللہیان کس لئے اسلام آباد جائیں گے؟
🗓️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:انگریزی زبان کے پاکستانی اخبار Nation کی ویب سائٹ نے سفارتی
جولائی
فیک نیوز کے سلسلے کو روکنے کے لیے قانون سازی ضروری ہے:فواد چوہدری
🗓️ 6 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری آرڈننس
جون
انتخابات نزدیک، مسلم لیگ (ن) تاحال منشور پیش نہ کر سکی
🗓️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عام انتخابات نزدیک آنے کے باوجود مسلم لیگ
جنوری
متحدہ عرب امارات میں ایک اسرائیلی خاتون کو سزائے موت
🗓️ 8 اپریل 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے مقبوضہ فلسطین کی خاتون
اپریل
شام پر حملہ کرنے کی صہیونی ہالی ووڈ کی داستان
🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے شام کے تنازعات کی افواج کے حوالے
ستمبر
جرمنی کا سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ChatGPT کو بلاک کرنے کا منصوبہ
🗓️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر Ulrich Kölber نے Handelsblatt اخبار کو بتایا
اپریل
مسلم لیگ (ن) نے جو وائس چانسلر لگائے ان پر کرپشن کے الزامات ہیں، گورنر پنجاب
🗓️ 26 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ گورنر
ستمبر
یمن کا اقوام متحدہ کے منفی کردار پر اعتراض
🗓️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:مہدی المشاط کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یمن میں
اکتوبر