🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ کے فیصلے کے منتظر ہیں لیکن میری رائے میں صورت حال کا واحد حل فریش مینڈیٹ ہے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دیں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس اہم کیس کی آخری نشت لگ رہی ہے، ہمارے وکلا آج دلائل مکمل کر لیں گے، آج نعیم بخاری اور اٹارنی جنرل اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت اہم نکتہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ ہے، ہمارا تجزیہ یہ ہے کہ آرٹیکل 69 بڑا واضح ہے، آرٹیکل 69 کی روح ہے کہ پارلمنٹ کے معاملات پارلمنٹ میں رہنے چاہئیں، ہمارا نکتہ نظر ہے کہ اسپیکر کو رولنگ کا اختیار ہے اور اسپیکر کی رولنگ فائنل ہوتی ہے، 73 کے آئین میں ریاست کے ہر رکن کی اپنی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ ہماری مشترکہ اپوزیشن دعویٰ کر رہی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئین شکنی کی ہے، ہماری رائے ان سے الگ ہے، ہم سجھتے ہیں کہ اسپیکر کے پاس رولنگ کا مکمل اختیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے کہ آرٹیکل 69 اسپیکر کی رولنگ کو تحفظ دیتا ہے، اسپیکر نے کوئی آئین شکنی نہیں کی، ہم حلف لے کر آئے ہیں آئین شکنی نہیں کر سکتے، نئی صورت حال کے سامنے آنے پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں حکومت کی تبدیلی سے متعلق وہ کمیونیکیشن زیر بحث آئی جس کا ہم ذکر کر رہے تھے، اپوزیشن کے کچھ لوگوں نے اس کمیونیکیشن کو جعلی کہا۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد اہم فیصلے کیے گئے، ایک فیصلہ دفتر خارجہ کو ڈی مارش کرنے کا کیا گیا تھا، دوسرا فیصلہ پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا کیا گیا، اپوزیشن کو پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے دعوت نامے جاری کیے گئے۔
سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ سوال اٹھتا ہے کہ اگر ان کو شک تھا تو یہ پارلیمانی سلامتی کمیٹی میں آتے، اسے پرکھتے اور جواب طلب کرتے، یہ پروسیجر مکمل ہونا تھا ڈپٹی اسپیکر نے انکار نہیں کیا بلکہ انہوں نے کہا ٹھہریے! یہ نئی صورت حال سامنے آئی ہے اس پر غور کرنے دیجیے، اس صورت حال کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی۔
انہوں نے کہا کہ جو حقائق قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے آچکے وہ اہم ہیں، سفیر نے اپنے مراسلے میں کہا کہ یہ گفتگو اتنی سنگین اور حساس ہے کہ ڈی مارش بنتا ہے، بحیثیت وزیر خارجہ میرا بھی مؤقف تھا کہ ڈی مارش بنتا تھا، قومی سلامتی کمیٹی نے ہمارے مؤقف کی تائید کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اتنا حساس معاملہ ہے تو انکوائری کروا دی جائے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو سکے، یہ سب ایک دن یا ایک نشست میں نہیں ہوا، ایک پیٹرن ہے، سفارتکاروں نے یہاں اپوزیشن رہنماؤں اور پی ٹی آئی کے منحرف اراکین سے ملاقاتیں شروع کردی تھیں، اب یہ حقائق قوم کے سامنے کون رکھے گا؟ ایک جوڈیشل کمیشن ہی اس نتیجے پر پہنچ سکتا ہے کہ حقائق کیا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک آدھ دن پہلے مریم نواز صاحبہ اور کچھ پیپلز پارٹی ارکان نے کہا کہ یہ کمیونیکیشن من گھڑت ہے، ہم سمجھتے ہیں یہ من گھڑت نہیں حقیقت پر مبنی ہے، اگر آپ کو شبہ ہے تو اس کو ثابت یہ فورم کرے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے قوم سے غلط بیانی کی جارہی ہے، یہ اپنی بوکھلاہٹ میں اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ملک کو آئینی بحران میں دھکیل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے ساڑھے 3 سال اپوزیشن والے ایک ہی راگ الاپتے رہے کہ ملک کو نئے انتخابات کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی نے 5 سال پورے کیے، مسلم لیگ (ن) نے 5 سال پورے کیے، ہمارا بھی حق تھا کہ ہمیں 5 سال پورے کرنے دیے جانے چاہیے تھے لیکن ان کو ہضم نہیں ہو رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت سنجیدہ صورتحال ہے، ہم عدلیہ کے فیصلے کے منتظر ہیں لیکن میری رائے میں صورت حال کا واحد حل فریش مینڈیٹ ہے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ روس کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہے، انہوں نے صرف اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، روس کا دورہ دوطرفہ تھا، یوکرین کے ساتھ تعلقات اچھے تھے اور اچھے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 71 مریض انتقال کرگئے
🗓️ 1 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 71 مریضوں
جون
سندھ کابینہ نے5 سالہ سندھ ہیومن رائٹس پالیسی کی منظوری دے دی
🗓️ 3 اگست 2023کراچی: (سچ خبریں) صوبائی کابینہ نے 5 سال کے لیے سندھ ہیومن
اگست
امریکی سینیٹر کا اسرائیل مخالف مطالبہ
🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے غزہ پر صیہونی حکومت کے
جنوری
مہنگائی میں کمی کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، سیاسی استحکام بھی لائیں گے، مریم اورنگزیب
🗓️ 2 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ
جون
پنجاب میں کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی: وزیر اعلی پنجاب
🗓️ 21 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادرکا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام
جون
انجکشن کا ری ایکشن: میو ہسپتال لاہور میں 2 مریض جاں بحق، 16 متاثر
🗓️ 10 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے میو ہسپتال میں مبینہ طور پر غیر
مارچ
سیاسی تعصب کے بغیر افغانوں کی مدد کریں:طالبان کی عالمی براداری سے اپیل
🗓️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان کے نائب وزیر اعظم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا
جنوری
پاکستان سرحد پار دہشتگردی کا شکار، جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہوئی، دفتر خارجہ
🗓️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا
مارچ