عوام افواہوں پر یقین نہ کریں، انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ عوام انتخابات کےسلسلے میں افواہوں پر یقین نہ کریں، پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہوگی۔

قومی ووٹرز ڈے پر جاری اپنے پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی تمام آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، شفاف، پرامن انتخابات کے انعقاد کےلیےتیار اور پرعزم ہیں، الیکشن کمیشن انتخابات میں مکمل تحفظ فراہمی کی یقین دہانی کراتا ہے۔

سکندر سلطان راجا نے کہا کہ پرامن انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، عوام سے اپیل ہے روشن مستقبل کےلیےحق رائے دہی استعمال کریں، عوام کو یادرکھناچاہیے، آپ کےہاتھوں میں ووٹ کی طاقت ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کےسلسلے میں افواہوں پر یقین نہ کریں، پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہوگی، شیڈول چندروز میں آجائےگا، حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ اورترسیل کاکام مکمل ہوچکا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے اس کے انعقاد پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا تھا، اکتوبر میں صدر مملکت نے نجی چینل پر انٹرویو کے دوران الیکشن کےانعقاد کے بارے میں تبصرہ کیا تھا، ان کے بیانات کی وجہ سے یہ تاثر گیا ہے کہ شاید الیکشن ملتوی ہو جائیں گے۔

صدر مملکت کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ پر شکوک و شبہات کے اظہار کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا تھا کہ جنوری کے آخر میں ہونے والے انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے اس کی پرزور تردید کرتا ہے کہ الیکشن ملتوی ہونے کا کوئی امکان ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پہلے ہی پوزیش واضح کر چکا ہے، حلقہ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اعتراضات دائر کرنے کا دوسرا مرحلہ کل یعنی 27 اکتوبر 2023 کو مکمل ہو جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے ساتھ ہی ابتدائی حلقہ بندی پر اعتراضات کی سماعت الیکشن کمیشن 30/31 اکتوبر سے شروع کرے گا اور 30 نومبر 2023 کو الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست شائع کر دے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے لیے ایکشن پلان کے مطابق الیکشن کمیشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور حلقہ بندی کی حتمی اشاعت کے بعد انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا جائے گا، اس میں کسی قسم کا ابہام نہیں۔

مشہور خبریں۔

عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️ 25 جولائی 2021بغداد (سچ خبریں) عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے امریکی افواج کے

’سلیکٹرز آپکے ساتھ ہیں تو الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں‘؟ عمران خان کا مخالفین کو چیلنج

?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیاسی حریفوں کو انتخابات میں اپنا سامنا کرنے کا

بلتستان: شاہراہِ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ سے بند، سیکڑوں مسافر، سیاح پریشانی کا شکار

?️ 22 جولائی 2021بلتستان( سچ خبریں) گلگت بلتستان میں چار روز سے جاری شدید بارشوں

نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، نگران وزیراعظم

?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اس تاثر کو

متحدہ عرب امارات کے جبل علی صنعتی زون میں آتشزدگی

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے دبئی کے جبل علی انڈسٹریل زون میں آگ

دہشت گردی کے خلاف ایران اور پاکستان کا تبادلہ خیال

?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں:     وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور ان کے پاکستانی

غزہ سے امریکہ کو نقصان

?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب نے

مشہور ضرب المثل کوئی بھوک سے نہیں مرتا ؛غزہ میں بے معنی

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور گہری قحط سالی کے باعث

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے