عمر ایوب سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق بیرسٹرگوہر خان و دیگر کیخلاف تھانہ آئی 9 میں 2 مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمات کی سماعت کی، عدالت نے سماعت میں عدم حاضری پر عمر ایوب ،عامر ڈوگر اور عامر مغل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

بتایا گیا ہے کہ عدالت میں بیرسٹرگوہر خان کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی، تاہم سماعت کے دوران ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہیں ہوسکے، جس پر عدالت نے کیسز کی آئندہ سماعت23 اپریل تک ملتوی کردی۔

دوسری طرف انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی، عدالت نے ملزمان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا، اے ٹی سی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر کیس کی سماعت کی جہاں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

بتایا جارہا ہے کہ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران درج مقدمات میں 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں کا فیصلہ سنایا، اپنے فیصلے میں عدالت نے پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی کے 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کی۔

معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف تھانہ ترنول اور تھانہ کوہسار میں مقدمات درج تھے جن میں انہیں26 نومبر احتجاج کے دوران مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں پر مختلف تھانوں میں مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے یمن جنگ میں اربوں ڈالر خرچ

?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین انفارمیشن سنٹر کے حوالے سے، امریکی نیٹ ورک NBC

اس بار تل ابیب میں نفتالی بینیٹ کے خلاف مظاہرے

?️ 3 نومبر 2021سچ خبریں:  نئی اسرائیلی کابینہ کے اقتدار سنبھالنے کے پانچ ماہ سے

سویلین کے ملٹری ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلیں: جسٹس عائشہ ملک کو آئینی بینچ سے الگ کردیا گیا

?️ 21 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی آئینی بینچز کمیٹی نے

سابق جاپانی وزیر اعظم کی آخری رسومات پر 1.82 ملین ڈالر کی لاگت

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:سابق جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی آخری رسومات پر اس

یمنی خاتون کی گمشدگی کی کہانی اور سعودی سفیر کی رسوائی

?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: اب کئی دنوں سے یمنی میڈیا گذشتہ اپریل سے سعودی

داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: پختونخوا کے وزیر مینا خان، ایم پی اے فضل الہٰی سمیت 5 ملزمان بری

?️ 11 فروری 2025پشاور؛ (سچ خبریں) پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے