?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کے والد کو پنجاب پولیس کی خصوصی ورکنگ کمیٹی میں اپنے تحفظات بیان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے والد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے عمران ریاض کے والد کو ورکنگ کمیٹی میں جاکر اپنے تحفظات بیان کرنے کی ہدایت کی۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی کی کوشیش جاری ہیں، آئی جی پنجاب نے مجھے کہا ہے کہ آپ معاونت کریں اور عمران ریاض کے والد کو کہا ہے کہ جو ورکنگ کمیٹی بنائی ہے وہ بھی اس میں شامل ہوں۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عمران ریاض پاکستان کے نامور صحافی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس معلومات ہے جو شئیر کرنا چاہتے ہیں جس پر وزارت دفاع کے نمائندے نے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں اور کوششیں جاری ہیں۔
صحافی عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ ہمارا صبر جواب دے رہا ہے۔
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے استفسار کیا کہ مجھے کسی سے خوف نہیں ہے، میں اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتا۔
انہوں نے کہا کہ میرے لیے اپنی دکان نہ چمکائیں، آپ نے جو باتیں کرنی ہیں کریں میری فکر آپ چھوڑ دیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے صحافی عمران ریاض کے والد کو ورکنگ کمیٹی میں اپنے تحفظات بیان کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے حوالے سے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور تمام پولیس یونٹس کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے پنجاب پولیس کے خصوصی ورکنگ گروپ کا ایک اہم اجلاس ہوا تھا۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز سلطان چوہدری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور حساس اداروں کے افسران نے شرکت کی تھی۔
ایک پولیس افسر نے کہا کہ اجلاس میں متعلقہ پولیس افسران نے عمران ریاض کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے خفیہ رپورٹس پیش کیں اور انہوں نے پولیس کی متعلقہ ونگز اور سیکشنز کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے سی ٹی ڈی پنجاب کی طرف سے پیش کی گئی خفیہ رپورٹس میں نشاندہی کیے گیے علاقوں میں سرچ آپریشنز کا آغاز کیا جائے گا۔
پولیس حکام نے کہا کہ عمران ریاض سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے کے لیے پنجاب پولیس کا ورکنگ گروپ وزارت دفاع سے رابطے میں ہے۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم نے پارلیمانی امور سے متعلق مشاورتی اجلاس طلب کر لیا
?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اجلاس
جنوری
بن سلمان سعودی عرب کا بدترین دشمن:امریکی تجزیہ نگار
?️ 20 اکتوبر 2022سچ خبریں:ایک امریکی تجزیہ نگار نے سعودی ولی عہد کی متزلزل پالیسی
اکتوبر
سعودی عرب میں 6 ایرانیوں کو پھانسی دینے کا اعلان
?️ 2 جنوری 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بدھ کے روز دعویٰ کیا
جنوری
A Digital Media Startup Growing Up With Millennial Women
?️ 2 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ستمبر
Baking industry growth set to rise on more stable economy
?️ 16 جولائی 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
نئے برطانوی بادشاہ کے شاہکار
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال کے بعد انگلستان کے
ستمبر
شکر گزاری سب سے بڑی دولت، مایوسی سب سے بڑا کفر ہے، عاطف اسلم
?️ 23 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکار عاطف اسلم کی روحانی اور مذہبی باتیں کرنے
فروری
واٹس ایپ کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ
?️ 14 ستمبر 2021سلیکان ویلی(سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ایپلیکیشن
ستمبر