?️
لندن: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈسمتھ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے سربراہ ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حوالے سے میری پوسٹس کو محدود کیا جارہا اور چھپایا جا رہا ہے، عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کے بارے میں ان کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں، میرے اکاؤنٹ پر جو رکاوٹیں ہیں انہیں ختم کیا جائے۔
جمائمہ نے بتایا کہ میرے دونوں بیٹوں کو اپنے والد عمران خان سے ملاقات یا بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جو کہ اقوامِ متحدہ رپورٹ کے مطابق 22 ماہ سے غیر قانونی قیدِ تنہائی میں ہیں، اس صورتحال میں ایکس ہی وہ واحد پلیٹ فارم ہے جہاں میں دنیا کو بتا سکتی ہوں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں مگر ہر پوسٹ کی پہنچ پاکستان اور عالمی سطح پر تقریباً صفر تک محدود کر دی جاتی ہے، آپ نے آزادانہ اظہار رائے کا وعدہ کیا تھا نہ کہ ہم بولیں لیکن کوئی نہ سنے۔
ادھر تشدد اور دیگر ظالمانہ، غیرانسانی یا تحقیر آمیز سلوک کے خلاف اقوام متحدہ کی خصوصی اطلاع کار ایلس جل ایڈورڈز نے پاکستان کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی مبینہ نامناسب حراستی حالت سے متعلق اطلاعات پر فوری اور مؤثر کارروائی کرے، دوران حراست خلاف قانون حالات تشدد یا دیگر غیر انسانی یا تحقیر آمیز سلوک کے مترادف ہو سکتے ہیں، پاکستان کے حکام یقینی بنائیں کہ قید میں عمران خان کو بین الاقوامی اصول و ضوابط کے مطابق تمام سہولیات میسر ہوں۔
اقوام متھدہ کی خصوصی اطلاع کار نے واضح کیا ہے کہ طویل یا غیر معینہ مدت کی قید تنہائی انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوع ہے اور جب یہ مدت 15 دن سے بڑھ جائے تو اسے نفسیاتی تشدد سمجھا جاتا ہے، یہ حالات قیدی کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق عمران خان کو نہ تو اپنے سیل سے باہر جانے دیا جاتا ہے اور نہ ہی انہیں دوسرے قیدیوں سے میل جول کی اجازت ہے، وہ اجتماعی نمازوں میں بھی شریک نہیں ہو سکتے، وکلا، اہل خانہ اور عدالت کی جانب سے اجازت یافتہ دیگر افراد کی ملاقاتیں بھی اکثر روکی جاتی ہیں یا قبل از وقت ختم کر دی جاتی ہیں۔
ایسی اطلاعات بھی موصول ہوتی رہی ہیں کہ عمران خان کو غیر ہوا دار چھوٹے سے سیل میں رکھا گیا ہے جس میں قدرتی روشنی کا گزر بھی نہیں ہے، سرما اور گرما دونوں میں انہیں شدید موسمی حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہوا کی کمی کے باعث ان کے سیل میں بدبو اور حشرات کی بہتات رہتی ہے، ان حالات میں ان کی جانب سے متلی، قے اور وزن میں کمی کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں، کسی بھی زیر حراست فرد کے ساتھ انسانیت اور احترام کا برتاؤ لازمی ہے، قید کے حالات میں فرد کی عمر اور صحت کو مدنظر رکھا جانا چاہیئے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونیوں کا نسل پرستانہ سلوک
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے ذرائع ابلاغ نے
مئی
الیکشن کمیشن نے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی
?️ 16 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی)
جنوری
متعدد بار والد سے لاتعلق ہونے اور ان کےخلاف باتیں کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اذان سمیع خان
?️ 30 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے انکشاف کیا
اگست
ایران پر صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ کی تقریب روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: رائٹرز نیوز ایجنسی نے آج (ہفتہ) لکھا ہے کہ سیاہ
جون
صیہونی حکومت بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا شکار
?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی فوج پر
اکتوبر
حکومت کا عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں، مریم اورنگزیب
?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق
مارچ
تل اویو مزاحمت کے خاتمے سے آگے بڑھ کر لبنانی فوج کی تباہی کا خواہاں
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: خبروں کی ویب سائٹ النشره نے صہیونی ریاست کے لبنان کے
نومبر
برطانوی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ کی ہڑتال
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ پر تقریباً 2000 کارکنوں
اگست