?️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بیانات نشر نہ کرنے کے معاملے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین پیمرا سے جواب طلب کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کے بیانات ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنے پر پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس شمس محمود مرزا نے سماعت کی۔
عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کو دستاویزات سے ثابت کرنا ہوگا کہ عدالتی حکم عدولی ہوئی ہے۔عمران خان نے بیرسٹر احمد پنسوتا کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے.
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے پیمرا کی پابندی کا نوٹی فکیشن معطل کر رکھا ہے، نوٹی فکیشن معطلی کے باوجود عمران خان کے بیانات ٹی وی چینلز پر نشر نہ کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
مزید کہا گیا کہ پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو عمران خان کی تقاریر نشر نہ کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پیمرا کی جانب سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی کہ عدالت چیرمین پیمرا کو ذاتی حیثیت میں طلب کرے اور چیرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر چیئرمین پیمرا کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ 9 مارچ کو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر عائد کی گئی پابندی معطل کر دی تھی۔
سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ کیا کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر اس طرح پابندی لگائی جا سکتی ہے، یہ تو آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔
اس سے قبل 5 مارچ کو پیمرا نے عمران خان کی ریکارڈڈ اور لائیو تقاریر یا میڈیا سے گفتگو نشر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔
پیمرا کی جانب سے تمام لائسنس یافتہ ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی گئی تھی کہ وہ عمران خان کے ریاستی اداروں کے خلاف ریکارڈ شدہ بیانات، براہ راست گفتگو یا پریس کانفرنس نشر نہ کریں۔


مشہور خبریں۔
پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے: وزیر خارجہ
?️ 30 مارچ 2021دو شنبہ(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پرامن
مارچ
حزب اللہ کے غیر معمولی حملے؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی کہنا ہے کہ حزب اللہ نے قابض
اکتوبر
فلسطینی ماؤں کی حالت تشویشناک
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کے حالات ایسے ہیں کہ اس علاقے میں رہنے
جولائی
اسماعیل ہنیہ کی لبنانی قیادت کے ساتھ اہم ملاقات، فلسطینی قوم کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا
?️ 29 جون 2021بیروت (سچ خبریں) فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے
جون
ہم اسرائیل کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں :امریکہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعرات کے
ستمبر
حجاب پہننے کی وجہ سے اولمپک کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر پابندی
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: فرانسیسی مسلمان رنر سونکمبا سیلا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر
جولائی
ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر کا دفاعی نمائش آئیڈیاز کا دورہ
?️ 22 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر
نومبر
دواؤں اور علاج پر پابندی،شام کے خلاف امریکہ کا ایک اور جرم
?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:معلوم ہوتا ہے کہ واشنگٹن کے رہنما شامی عوام کو سکون
جنوری