?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ یوکرین جنگ ختم ہوتی ہے تو پٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی۔دو تین مہینے سختی کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ دو تین مہینے سختی کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’ کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت نہ ہٹاتے تو ملک برباد ہوتا نظر آ رہا تھا۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو ملکی خزانے پر 120 ارب روپے ماہانہ بوجھ پڑتا۔پٹرول پر سالانہ 1200 سے 1500 ارب روپے سبسڈی دینا پڑتی ہے جو تقریبا دفاعی بجٹ کے برابر ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ یوکرین جنگ ختم ہوتی ہے تو پٹرول کی قیمتیں کم ہوں گی، بین الاقوامی سطح پر پٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھیں تو ہم بھی نہیں بڑھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان صبح کرتے تو پٹرول پمپس بند ہو جاتے اور عام کو پورا دن پٹرول نہیں ملتا، پچھلے تین سال میں گیس کا 1400 ارب روپے گردشی قرضہ پیدا کیا گیا۔
ہم مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک ایک دو مہینے بعد ڈیفالٹ ہو سکتا تھا۔دو تین مہینے سختی کے بعد حالات بہتر ہو جائیں گے،ملک میں جمہوریت ہے احتجاج کی کال دینا عمران خان کا حق ہے۔عمران خان احتجاج کی کال دیں مگر تقریر میں اپنے دور کی کارکردگی بھی بتائیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ بجٹ میں کم آمدن والوں کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ایک لاکھ ماہانہ آمدنی والوں پر اب ٹیکس نہیں ہو گا،بڑی کارپوریشنز پر کافی ٹیکسوں پر نظرثانی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فرٹیلائزر کمپنیوں پر ٹیکس لگائیں تو اس کا بوجھ کسان پر آتا ہے۔پچھلے سال فرٹیلائزر کی صرف دو فیکٹریوں کو 18 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔


مشہور خبریں۔
اعظم خان سواتی کا آرمی چیف کے خلاف ٹوئٹ پر مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 15 اکتوبر 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے
اکتوبر
انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم کا بیان
?️ 26 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات کے
مئی
برطانیہ نے سلامتی کونسل میں کیا کیا؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے کا کہنا ہے
جولائی
پاکستان عالمی سطح پر اپنا منفرد مقام بنا چکا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
?️ 22 دسمبر 2025کراچی (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہے کہ
دسمبر
صہیونی حکومت بچ کر رہے
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی حکومت کی مہم
جولائی
ٹوئٹر اور انسٹا گرام نے فلسطین سے متعلق پوسٹ کی وضاحت کر دی
?️ 12 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں)معروف اپیلی کیشن انسٹاگرام اور ٹوئٹر نے فلسطین سے متعلق پوسٹ
مئی
امریکی صدارتی امیدوار کا عوام فریبانہ بیان
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: بائیڈن کی نائب صدر، امریکی مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے
اکتوبر
روس میں بشار اسد کے قتل کی ناکام کوشش:برطانوی اخبار کا دعویٰ
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ روس میں شام کے
جنوری