?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ کوشش ہے، جیل حکام اور حکومت کے کہنے پر پمز میں علاج ہوا، آئندہ بھی ہرممکن علاج کرائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ کسی بھی قیدی کی دیکھ بھال نہ ہورہی ہوتو اس کے ذمہ دار ہم ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں، ہمارے بانی پی ٹی آئی سے صرف سیاسی اختلافات ہیں۔ طارق فضل چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہی سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی کا رنگ دیا، بانی پی ٹی آئی اپنے جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، بانی کی تکلیف پر بھی سیاست ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل حکام اور حکومت کے کہنے پرہی پمز ہسپتال میں علاج معالجہ ہوا، ایک سپر سپیشلسٹ نے بھی بانی کی صحت پر ایک رپورٹ مرتب کی، چیف جسٹس آف سپریم کورٹ خود اس کیس کو دیکھ رہے ہیں، جہاں کہیں گے بانی کی آنکھ کا معائنہ کرایا جائے گا۔
طارق فضل چودھری نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے،حقائق کوتوڑ مروڑ کر پیش کرنا مجرمانہ غفلت ہے، آنکھوں کے بہترین ڈاکٹروں کو دکھایا جائے گا، بانی کی آنکھ کا ہر ممکن علاج کرائیں گے، احتجاج پارلیمنٹیرینز کا حق ہے، اس کیس کو سیاسی انداز میں نہ اچھالا جائے اورنہ ہی سیاست کی جائے۔


مشہور خبریں۔
پوٹن حملہ کرے یا نہ کرے اسے قیمت چکانی ہوگی: پیلوسی
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے جرمنی میں
فروری
ٹرمپ نے کورونا کو بھی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا: امریکی ایوان نمائندگان کی رپورٹ
?️ 18 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے منتخب کی جانے والی تحقیقاتی
دسمبر
وزیر داخلہ کا اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم
?️ 2 جون 2024لندن: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کو
جون
تجارتی تعاون، سفارتی تعلقات اور علاقائی استحکام ایرانی صدر کے دورہ پاکستان میں اہم ترجیحات
?️ 2 اگست 2025 تجارتی تعاون، سفارتی تعلقات اور علاقائی استحکام ایرانی صدر کے دورہ پاکستان
اگست
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں اس بار باتوں سے کام نہیں چلے گا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 17 فروری 2021سچ خبریں:قائد انقلاب ایران آیت اللہ خامنہ ای نے ایران کے ایٹمی
فروری
ایکس (ٹوئٹر) پر آڈیو اور ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف
?️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے
اکتوبر
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے 17 ملازمین کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم شرپسندوں کیخلاف درج
?️ 11 جنوری 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)
جنوری
پاک بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی فضائی لڑائی:سی این این
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی
مئی