’عمران خان کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے‘ بیٹوں کا والد سے ملاقات کیلئے پاکستان آنے کا اعلان

?️

لندن: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان نے والد سے ملاقات کیلئے پاکستان آنے کا اعلان کردیا، قاسم کہتے ہیں کہ میں نے اور سلیمان نے ویزہ کے لیے درخواست دے دی ہے، ہم دونوں جنوری میں پاکستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز کو انٹرویو کے دوران جب قاسم اور سلیمان سے سوال ہوا کہ ’کیا آپ نے عمران سے ملنے کی اجازت کے لیے پاکستانی حکومت سے بات کرنے کی کوشش کی؟‘ اس پر قاسم نے جواب دیا ’کہ اب ہم منصوبہ بنا رہے ہیں کیوں کہ انہوں نے کھل کر کہا ہے کہ ہم مل سکتے ہیں تو لہٰذا جب تک وہ اپنی بات پر قائم ہیں تو ہمیں امید ہے جنوری میں جانا چاہیئے، اسی لیے ہم نے اپنے ویزوں کے لیے درخواست دے دی ہے، ویزے ابھی تک نہیں آئے، ہم توقع کر رہے ہیں یہ پروسس مکمل ہو جائے گا، اس لیے ہم جنوری میں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں‘۔

ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے قاسم نے کہا کہ ’جو بات آپ کو سمجھنی چاہیئے وہ ان کی زندگی ہے، یہ واقعی میں ان کا جذبہ اور ان کا مقصد ہے کیوں کہ عمران خان اسے اپنی زندگی کا مقصد کہتے ہیں کہ پاکستان کو بدعنوانی سے نجات دلائیں، اس لیے اگر وہ ابھی ڈیل کرکے ہمارے پاس آئے اور انگلینڈ میں رہیں تو میں جانتا ہوں کہ ان کو یہ تکلیف ہوگی کہ انہوں نے اپنا ملک برباد ہونے کے لیے چھوڑ دیا، میں جانتا ہوں وہ ڈپریشن میں چلے جائیں گے، ورنہ ہم تو چاہیں گے کہ ہمارے والد ہمارے تمام کرکٹ اور فٹ بال میچ یہاں دیکھیں ان کا ایک مقصد ہے جو ان چیزوں سے کہیں بڑا ہے، لہذا آپ صرف اس کا احترام کرسکتے ہیں‘۔

سابق وزیرِ اعظم کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کا کہنا ہے کہ ’ہمارے والد کو جن حالات میں جیل میں رکھا گیا ہے کہ وہ انتہائی شرمناک ہے، انہیں پینے کے لیے گندا پانی دیا جاتا ہے جب کہ کھانے کا معیار بھی انتہائی خراب ہے، عمران خان کو اپنے ذاتی معالج تک رسائی حاصل نہیں، انہیں اس کوٹھری میں رکھا گیا ہے جس میں سزائے موت کے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے، اِن چھوٹی چھوٹی کوٹھریوں میں بمشکل دن کی روشنی آتی ہے اور اکثر بجلی بھی کاٹ دی جاتی ہے‘۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ اقوام متحدہ کی تشدد سے متعلق خصوصی نمائندہ ایلس جِل ایڈورڈز کی جانب سے بھی حال ہی میں جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’26 ستمبر 2023ء کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیے جانے کے بعد سے عمران خان کو مبینہ طور پر حد سے زیادہ قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں دن میں 23 گھنٹے ان کے سیل میں رکھا جاتا ہے، بیرونی دنیا تک ان کی رسائی بھی انتہائی محدود ہے، انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کے تحت طویل یا غیر معینہ قید تنہائی ممنوع ہے، لہٰذا بنا کسی تاخیر کے عمران خان کی قید تنہائی ختم کی جائے‘۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا: اردوغان

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ یوکرین کو ٹینکوں

پنجاب میں نمونیا سے خطرناک صورتحال، مزید 13 بچے جان کی بازی ہار گئے

?️ 26 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک

صیہونی حکومت کو مستقبل قریب میں بہت سی حیرتوں کا سامنا کرنا پڑے گا:جہاد اسلامی

?️ 24 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن نے

ٹرمپ: انصار اللہ نے بڑی ہمت دکھائی۔ بھارت اور پاکستان کو جنگ بند کرنی چاہیے

?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: یمن کے انصار اللہ کے ساتھ واشنگٹن کے معاہدے کا

عراقی تحریک کا شہید سلیمانی اور المہندس کے قتل کے نتائج کے اعلان میں تاخیر پر احتجاج

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:عراقی عوامی رابطہ تحریک نے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی

اسرائیل اندر سے ٹوٹ رہا ہے :عبرانی میڈیا

?️ 20 مئی 2024سچ خبریں: معاریو اخبار کےمطابق اسرائیل کی موجودہ صورتحال پہلے سے زیادہ تباہ

شام میں امریکی اڈے پر راکٹ حملہ

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے شمال مشرق میں واقع الشدادی اڈے پر امریکی قابض

اسرائیل کی حمایت فیس بک کو بہت مہنگی پڑ گئی

?️ 20 مئی 2021واشنگٹن(سچ خبریں)فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خلاف جہاں پوری دنیا میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے