?️
لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انور حسین نے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال دی۔
جسٹس انور حسین نے کہا کہ جسٹس عابد حسین چٹھہ بھی اسی نوعیت کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں، اس لیے دونوں درخواستوں کو اکٹھا کرنا مناسب ہوگا۔
جسٹس انور حسین نے مذکورہ درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کرتے ہوئے سفارش کی کہ جسٹس عابد حسین اسی نوعیت کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں اس لیے اس درخواست کو بھی اسی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
وکیل محمد آفاق کی جانب سے دائر مذکورہ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کو کرپشن کے الزام میں نااہل قرار دیا اور انہیں این اے 95 میانوالی سے ڈی سیٹ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کی دفعات کے تحت سیاسی جماعت کے عہدیداروں کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے معیار پر پورا اترنا چاہیے، تاہم عمران خان بطور پی ٹی آئی چیئرمین عہدے پر برقرار رہ کر ان قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
درخواست گزار نے اس کیس کا بھی حوالہ دیا جس میں سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سربراہی سے ہٹا دیا تھا۔
درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ وہ الیکشن کمیشن کو عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے اور پارٹی کے نئے سربراہ کی نامزدگی کی ہدایت جاری کرے۔
جسٹس انور حسین نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ایک درخواست چیف جسٹس کو ارسال کردی جس میں پنجاب میں افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے لیے نگران حکومت کے اختیارات چیلنج کیے گئے تھے۔
جج نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا، تاہم الیکشن کمیشن کے ایک وکیل نے جج کو بتایا کہ اسی طرح کی درخواستیں 3 مختلف ججوں کے سامنے پہلے ہی زیر التوا ہیں۔
اس پر جسٹس انور حسین نے فائل چیف جسٹس لاہور ہوئی کورٹ کو ارسال کردی جس میں درخواست کی گئی کہ تمام یکساں درخواستوں کو ایک جج کے سامنے پیش کیا جائے۔
پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نگران حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر تبادلوں/تعیناتیوں کو الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 کی شقوں پر جانچے بغیر الیکشن کمیشن سے منظور کروایا جا رہا ہے۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کے 10 مارچ کو جاری کردہ غیر قانونی نوٹیفکیشن کو مسترد کیا جائے جس کے تحت الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کو پیشگی منظوری لیے بغیر صوبے میں افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کی مکمل اجازت دے دی ہے۔


مشہور خبریں۔
پی ایل او نے بستیوں کی تعمیر پرکیا امریکہ اور صیہونی حکومت کو خبردار
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن PLO کےقومی دفتر نے ایک بیان میں فلسطینی
جون
ڈنمارک کی وزیراعظم کا گرین لینڈ کے حوالے سے واضح پیغام
?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے
فروری
آئین کے تحت چلنے کی ضرورت ہے‘ کوئی بہانہ تلاش نہیں کرنا چاہیے، چیف جسٹس
?️ 7 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے
مئی
کورونا نئے نقاب میں؛ دنیا اومیکرون وائرس کے منظرعام پر آنے سے پریشان
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:اومیکرون نامی کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی شناخت نے
نومبر
گٹر جماعت اور ذہنیت کے یو ٹیومر معاشرے کو ناسور کی طرح چمٹ گئے۔ عظمی بخاری
?️ 24 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے غلیظ جماعت اور
فروری
اسرائیل کو ہیگ کے ججوں کو دھمکیاں دینے کا کوئی حق نہیں ہے : بریل
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے تل
مئی
مجھے خوشی ہے کہ میں نے صیہونیوں کو غصہ دلایا ہے:الجزائری جوڈوکار
?️ 30 جولائی 2021سچ خبریں:الجزائری جوڈوکار فتحی نورین نے کہا کہ مجھے صیہونیوں کو غصہ
جولائی
نیتن یاہو کے لئے راستہ بند
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار کے مطابق سیاسی تجزیہ کار انا براسکی نے اعلان
مارچ