عمران خان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے، اسحٰق ڈار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مقصد پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال اور سیاسی ماحول خراب کرنا ہے۔
عمران خان کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ’عمران خان کی غیر ذمہ دارانہ ٹوئٹ صرف قومی سلامتی کی صورتحال اور سیاسی ماحول کو خراب کرنے کے مقصد سے لکھی گئی ہے’۔
اسحاق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’عمران خان کی جانب سے دنیا کی 27ویں بڑی معیشت کو 2022 میں 47 ویں نمبر پر پہنچانا ان کی بدانتظامی، نااہلی، نالائقی اور کرپشن سے بھرمار دور کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کا خمیازہ آج پاکستان کے عوام ناقابل برداشت مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے جب سے خود غرض اور تکبر میں مبتلا عمران خان کو آئینی طریقے سے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے اس وقت سے وہ ہوش کھو چکے ہیں۔
اسحٰق ڈار نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان کا موازنہ کیا ہی نہیں جا سکتا، شہباز شریف نے انہیں ایک سیاسی جماعت کے رہنما کے طور پر قومی سلامتی کے موضوع اور نیشنل ایکشن پلان پر مکالمے کے لیے مدعو کیا جس پر عمران خان کا غیر مہذب اور گھٹیا ردعمل انتہائی حیران کن ہے۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ کے آخر میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان اپوزیشن میں ملک کو عزت کے ساتھ آگے بڑھتا دیکھنے کے بجائے زوال پذیر دیکھنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے موجودہ دور میں گرفتار ہونے والے افراد کی تصویر اور نام درج کرتے ہوئے پی ڈی ایم کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ’میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قائم کردہ اس امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتا‘۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’ میں سازش اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے قوم پر مسلط کردہ اس امپورٹڈ سرکار کو ہرگزتسلیم نہیں کرتا، 10 ماہ میں اس حکومت کے ہاتھوں معیشت کی تباہی، ننگی فسطائیت کے ذریعے جمہوریت کے قتل، قانون کی حکمرانی اور بنیادی حقوق کے خاتمے اور دہشت گردی کو اپنی ناک تلے پھیلنے کی اجازت دیے جانے پر نگاہ ڈالتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ شہباز شریف اتنا بے شرم کیسے ہو سکتا ہے’۔

مشہور خبریں۔

جادوئی چراغ ؛ میدان جنگ میں اسرائیلی فوج کے کمانڈروں کے لیے ایک گائیڈ

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے

معاشی سرگرمیوں میں کمی ہوسکتی ہے، اسٹیٹ بینک

?️ 20 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا خیال ہے کہ

لبنانی وزیر کا مغربی مداخلتوں کے بارے میں بیان

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کی عبوری حکومت میں وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اعلان

پاکستانی سینما گھروں میں انڈونیشین ہارر فلموں کا رجحان

?️ 12 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) مجھے یقین ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں آپ

بچوں کے جنسی استحصال میں ٹرمپ کے ملوث ہونے کے بارے میں مسک کے پیغام پر ایف بی آئی کا ردعمل

?️ 7 جون 2025سچ خبریں: امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے

غزہ جنگ ختم ہونےکا ابھی کوئی امکان نہیں

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے اپنے پیر کے شمارے میں

مصری صدر کا صیہونی وزیر اعظم سے ملنے سے انکار

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن

کیا ٹرمپ ایپسٹین کے جرائم کے بارے میں جانتے تھے؟

?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: جیفری ایپسٹائن کی جنسی اسمگلنگ کیس کے دستاویزات کی رہائی سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے