🗓️
(سچ خبریں)سابق وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز سفارتی کیبل کی تحقیقات کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے عدالتی کمیشن بنانے کے مطالبے کو پورا کرنے لے لیے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے معاونت حاصل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ‘امریکا میں سابق پاکستانی سفیر کی جانب سے شیئر کی گئی کیبل کے بارے میں دونوں اہم ریاستی عہدیداروں سے مشاورت کی جائے گی’۔
تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے عہدے سے برطرفی کے بعد انہوں نے بارہا دعویٰ کیا کہ امریکا میں سابق پاکستانی سفیر کو جو بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا تھا کہ اگر عدم اعتماد کی قرارداد کامیاب ہو جاتی ہے تو پاکستان کو معاف کیا جائے گا ورنہ ملک کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
عمران خان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک رسمی ملاقات میں پاکستانی سفیر کو دی گئی ‘دھمکی’ شرمناک اور سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، ایک مہذب دنیا میں اس طرح کے متکبرانہ رویے اور غیر سفارتی رویے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ قوم کی عزت نفس اور آزادی، اقتدار کو برقرار رکھنے سے بڑھ کر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اندرونی اور سیاسی معاملات میں بیرونی مداخلت پر قوم بے حد رنجیدہ اور ناراض ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس ‘مداخلت’ پر شدید عوامی ردعمل کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں تاریخی مارچ کے اعلان میں مزید تاخیر کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ چوروں کو غدار بنتے دیکھ کر کافی غصے میں ہیں اور اب لوگ چاہتے ہیں کہ ان سے ان کے کرتوتوں کا حساب لیا جائے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی چیئرمین نے کراچی میں ہونے والے حالیہ خودکش حملے پر تعزیت کے لیے وفاقی دارالحکومت میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چینی ناظم الامور پینگ چنکسو سے ملاقات کی، انہوں نے کراچی یونیورسٹی دھماکے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل اعتماد دوست ہے اور پاکستان اور چین کی دوستی کی بے مثال اور گہری جڑیں ان کے دشمنوں کے لیے ہضم کرنا آسان نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی اساتذہ کا قتل دونوں ریاستوں کی دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معصوم چینی اساتذہ کے قتل پر پوری قوم غم سے نڈھال ہے۔
چینی سفارت کار نے پی ٹی آئی کے وفد کا سفارتخانے کا دورہ کرنے اور تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا، عمران خان نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تبصرے بھی لکھے۔
مشہور خبریں۔
آج کے دور میں انفرا اسٹرکچر موٹروے نہیں، بلکہ براڈبینڈ ہے، بلاول بھٹو
🗓️ 24 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے
دسمبر
ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا فیصلہ
🗓️ 9 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے سابق چیف
مئی
غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں: آج ہم مغربی میڈیا کی طرف سے ایک قسم کی
نومبر
غزہ میں صیہونی حکومت کے اقدامات میں نسل کشی شامل
🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کی بربریت اس قدر ہے کہ اس
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے لیے قطر کی کوشش
🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی
جنوری
خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا معاملہ، فریقین سے جواب طلب
🗓️ 22 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری
مارچ
اے آر وائی نیوز کے سینئر وائس پریذیڈنٹ کراچی سے گرفتار
🗓️ 10 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے
اگست
سابق گورنر سندھ کے انتقال پر وزیراعظم کا تعزیتی پیغام
🗓️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر
جولائی