عمران خان پانچ سالوں میں مہنگائی ختم کر دیں گے

شیخ رشید

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان آئندہ پانچ سال میں مہنگائی ختم دیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں اور ان کی ہی قیادت میں انتخابات لڑیں گے۔راولپنڈی میں نالہ لئی منصوبے کی منظوری کے بعد علاقے کے دورے پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ہزار میٹر تک کسی کو پریشان یا بے دخل نہیں کریں گے لوگ اپنے پلازیں بنائیں یا عمارتیں نقشہ ہم انہیں دیں گے تاکہ غربت ختم ہو سکے اور عمران خان کا یہ ہی ایجنڈا ہے کہ ملک سے غربت ختم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ نالہ لئی کا منصوبہ منظور ہوگیا ہے، شاید میری زندگی میں ہی نالہ لئی مکمل ہوجائے گا اور ہزارہ کالونی، دھو کرتا، پیر ودھائی سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں نے غربت میں زندگی گزاری یہ اپنے پلازے بنا سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں کسی کو بے دخل نہیں ہونے دیاگیا، ہمارے ملک میں قبضہ مافیا زیادہ ہے ہم نے تمام شہروں میں قبضہ مافیا کو کمزور کیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہر پارٹی یہ ہی چاہتی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس کے سر پر ہاتھ رکھیں لیکن اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نالہ لئی پہلا منصوبہ ہوگا جس میں پرائیویٹ پارٹنر شپ میں 80 ارب روپے خرچ ہوں گے، اور اگر اس منصوبے میں کام آہستہ ہوا تو میں اپنا ڈیرہ نالہ لئی میں بنا لوں گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آتا ہے آئے نہیں آتا نہ آئے، ہم عمران خان کی قیادت میں انتخابات لڑیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پچاس سال حکومت کی ہے اور یہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ اس شہر میں ہم نے کسی بدمعاش کو سر اٹھا کر چلنے نہیں دیا، اس شہر میں غریب کی حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپوزیشن سے درخواست کی ہے کہ 23 مارچ کے بجائے 30 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں کیونکہ اس دوران بہت اہم مہمان آرہے ہیں اور پاکستان میں پہلی بار جے ایس ٹین کی فلائنگ پاس ہورہی ہے، پاکستان ائیر فورس ریفل کے مقابلے میں جے ایس ٹین چین کے جہاز سے فلائنگ پاس کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن 30 مارچ کو اسلام آباد آئے اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں ورنہ ہمیں بھی قانون کارروائی کرنی پڑے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان آئندہ الیکشن بھی لڑیں گےاور ہم ان کے ساتھ ہوں گے، کسی کے کہنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اب فضل الرحمٰن نہیں کہیں گے کہ میں نے الیکشن میں حصہ نہیں لینا یا اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیں گے، الیکشن ہار جیت کا نام ہے، میں نے ساری زندگی تمام علمائے اکرام کا احترام کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب پر ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بتائیں کس دن آنا چاہتے ہیں میں شیخ ہونے کے باوجود ان کو ٹکٹ، ویزہ اور پاسپورٹ دینے کو تیار ہوں۔

منی بجٹ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ منی بجٹ اس لیے منظور ہوگا کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ روپے اور ڈالر کی قیمت پر کنٹرول کیا جائے، جب آئی ایم ایف فنڈز دیتا ہے تو ورلڈ بینک اور دوسرے ادارے امداد کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

 ٹرمپ پلان کی شقوں کے لیے حماس کا معیار

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں امریکی صدر

بشار الاسد کا حیرت انگیز دورہ ایران ؛صہیونی بھی اعتراف کرنے پر مجبور

?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:بشار الاسد کے دورہ تہران سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ،

اسرائیلی توسیع پسند منصوبوں کے خلاف مشترکہ عرب،اسلامی محاذ تشکیل دیا جائے

?️ 15 ستمبر 2025اسرائیلی توسیع پسند منصوبوں کے خلاف مشترکہ عرب۔اسلامی محاذ تشکیل دیا جائے

پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں اور شیخ رشید کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ

?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

کیا ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ جیل نہ جائیں؟

?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: امریکی قانونی ماہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل نہ بھیجنے

صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد افسروں اور پائلٹس کا غزہ جنگ بند کرنے کا مطالبہ

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:صیہونی فضائیہ کے 1000 سے زائد ریزرو افسروں اور پائلٹس نے

ویکسی نیشن کے بغیر بازار میں داخلے پر پابندی لگای دی گئی

?️ 23 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت نے ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ، بازار

بھارت کا پاکستان پر ڈرونز حملے کا الزام بے بنیادہے : وزیر خارجہ

?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے