?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، عمران خان نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیش رفت بتاتے ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں تحمل اور برداشت کے ساتھ مذاکرات پر فوکس کرنا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے لئے جلد بازی کے بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ہماری جو ملاقات ہوئی وہ لا اینڈ آرڈر صورت حال پر ہوئی ہے، سیکیورٹی صورت حال پر ملاقات پر ایشو کھڑا نہیں کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ہیں لہذا ان کے لیے مناسب نہیں وہ مذاکرات کو تعطل کا شکار کریں۔
امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے دعوت نامے سرکاری سطح پر نہیں آئے، ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوت نامے ان کی الیکشن کمیٹی ڈیسائیڈ کرتی ہے۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’ان فوکس‘ میں میزبان نادیہ نقی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی نے کہا کہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ’ملاقات‘ کی ساری تفصیلات اور مکالموں کا علم ہے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر نے اسے بیک ڈور پراسیس کا نام دیا ہے اور کہا ہے کہ بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا اور فرنٹ ڈور پراسیس بھی۔
انہوں نے کہا کہ یہ دو دو، تین تین دروازوں کے مذاکرات نہیں چلا کرتے، جب وہ یہ کہتے ہیں کہ ہماری بات چیت براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پر شروع ہو گئی ہے اور بڑی اطمینان بخش ہے تو ہمارے سامنے جن لوگوں کو بٹھایا ہوا ہے ان کو بتائیں کہ یہ کوشش کرنا اب چھوڑ دیں۔


مشہور خبریں۔
ملکی سالمیت میں افواج کلیدی کردار ادا کررہی ہیں: چیف جسٹس
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا
فروری
اسرائیل کو بلوچستان میں علیحدگی پسند گروہوں کی مدد کرنے سے کیا حاصل ہوگا؟
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: 25 جولائی 2025ء کو الجزیرہ ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں دعویٰ
اگست
ڈی جی آئی کی تعیناتی سے وزیر اعظم کیوں ناراض ہوئے
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) اعجازاعوان کا کہنا
اکتوبر
غزہ کے مغربی محور میں صیہونیوں کے سامنے مضبوط دیوار
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں نشاندہی کی ہے
نومبر
امریکی جرنلوں کی جاسوسی کے لئے پینٹاگون کا خفیہ یونٹ
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں، امریکی نیوز
جون
عراقی تجزیہ کار کے نقطہ نظر سے خطے میں امریکی فوجی نقل و حرکت کا راز
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: عراقی سیاسی تجزیہ کار مؤید الجحیشی نے زور دے کر
اکتوبر
غزہ جنگ میں صیہونی حکومت کی رسوائی
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: ایس آر ایف سوئٹزرلینڈ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق
اپریل
لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی صحت کے بارے میں غلط افواہوں پر حزب اللہ کا اہم بیان
?️ 29 مئی 2021بیروت (سچ خبریں) لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
مئی