عمران خان نے کابینہ میں ایک مرتبہ پھر اہم تبدیلیاں کی

وزیر اعظم

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم نے عمران اپنی کابینہ میں ایک مرتبہ پھر کچھ اہم تبدیلیاں کی ہیں  اور تقریباً پونے 3سال کے عرصے میں چوتھا وزیر خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق  شوکت فیاض احمد ترین کو وفاقی وزیر برائے وزارتِ خزانہ و ریوینو کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ فواد چوہدری کو دوبارہ وزارت اطلاعات و نشریات کا قلمدان دینے کی بھی تصدیق کردی گئی۔

دوسری جانب سے فواد چوہدری نے بھی ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ وزیراعظم نے کابینہ میں تبدیلیاں کی ہیں اور ساتھ ہی ان کی تفدصیلات بھی شیئر کیں۔حالیہ ردو بدل کے نتیجے میں حماد اظہر کو وزارت توانائی کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

حماد اظہر سے وزارت خزانہ کے علاوہ وزیر صنعت و پیداوار کا قلمدان بھی واپس لے کر خسرو بختیار کو وزیر صنعت و پیداوار بنادیا گیا ہے جبکہ سینیٹر شبلی فراز اب سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت سنبھالیں گے۔علاوہ ازیں سابق وزیر توانائی عمر ایوب کو وزیر اقتصادی امور مقرر کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کابینہ میں ردِو بدل کی اطلاعات کافی عرصے سے زیر گردش تھیں اور گزشتہ روز سینیٹر فیصل جاوید نے ایک ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات ملنے کی مبارکباد بھی دی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی دورِ حکومت میں اس سے قبل اسد عمر، حفیظ شیخ اور حماد اظہر وزیر خزانہ کا منصب سنبھال چکے ہیں، ان میں سب سے مختصر عرصے کے لیے یہ ذمہ داری حماد اظہر کے حصے میں آئی۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی کرکٹرز کا اظہار یکجہتی، سوشل میڈیا پر فلسطینی پرچم پوسٹ کردئیے

?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: کرکٹ کے سب سے اہم ایونٹ ورلڈکپ 2023 کے لیے

اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملے

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے بدھ کے روز 20

ایران نے امریکہ کو بالواسطہ مذاکرات کی تجویز کیوں دی؟

?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات 7

تل ابیب کا جنوبی لبنان سے دستبردار نہ ہونے کا بہانہ

?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں: آج اعلان کیا گیا ہےکہ تل ابیب سے توقع ہے کہ

امریکہ کے نئے اسپیکر نے کیا ٹرمپ کا خصوصی شکریہ

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:    امریکی ایوان نمائندگان کے نئے اور ریپبلکن اسپیکر نے

ریاض فلسطینی اسیروں کو رہا کرے: حماس

?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں: اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے صوابدیدی حراست سے

غزہ کی حمایت میں قطری عوام کی مہم

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:قطر کی ہلال احمر کمیٹی نے غزہ سے وفاداری کے نام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے