?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے کو کہا کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کی بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں حکومتی ارکان اپنی کارکردگی پر توجہ دیں اور رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کے اقدمات کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا فواد چودھری، شبلی فراز، فیصل واوڈا، حماد اظہر اور یوسف بیگ مرزا نے شرکت کی، اجلاس میں سیاسی ، معاشی اور کورونا کی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ حماد اظہر نے اجلاس کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی۔ شہزاد اکبر نے بنیادی اشیائے خورونوش سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اڑھائی سالہ حکومتی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے۔ مصنوعی منہگائی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ چینی کی قیمت طے کردی ہے، چینی، آٹا اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو رمضان میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء سستی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے رمضان میں بھرپور ریلیف دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائے گی۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کو پی ڈی ایم پر بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے بیانات پر جوابات کی بجائے حکومتی کارکردگی اجاگر کریں، حکومتی ارکان اپنی کارکردگی پر توجہ دیں اور رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کے اقدمات کریں۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے رمضان میں بھرپور ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔ کھانے پینے کی چیزوں کی فراہمی سستے داموں یقینی بنائی جائے گی۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ کو رمضان میں آٹا، چینی اور دیگر اشیاء سستی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اب بھی سعودی عرب اور واشنگٹن کے تعلقات میں مساوات سے باہر ہے
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صدر کے طور پر اپنے دوسرے دور کے دوران علاقائی
مئی
بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنائے، میر واعظ
?️ 1 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ
جون
جرمن میڈل آف آنر اور صہیونی مورخ کی نامزدگی منسوخ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی مؤرخ جیڈون گریفتھ کی جانب سے بوسنیا اور ہرزیگوینا
جنوری
مراکش کے ساتھ کشیدگی کے باوجود الجزائر کے صدر کے نام سعودی بادشاہ کا پیغام
?️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے الجزائر کے اچانک دورے کے دوران اس
ستمبر
ٹرمپ کی ایران پر حملے کے بعد بن سلمان، نیتن یاہو اور امیر قطر سے ٹیلیفونک گفتگو
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے ایران پر حملے
جون
بھارت مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو مسلم اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے
ستمبر
امریکی فوجی جارحیت پر عراق کا ردعمل
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف کے خلاف امریکی فوجی جارحیت
فروری
بغداد ایئرپورٹ کے قریب ایک چھاونی پر حملہ
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: نیوز میڈیا نے آج منگل کو بغداد کے بین الاقوامی
مئی