?️
لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب کر لیا۔پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے چوہدری رشید کو نامزد کر دیا۔
دارالحکومت مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تاخیر شروع ہو چکا ہے۔جب کہ پیپلز پارٹی نے چوہدری یاسین کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمٰی کا امیدوار نامزد کر دیا۔
چوہدری یاسین کو پیپلز پارٹی کے 12،ن لیگ کے7،جے کے پی پی اور ایم سی کے 1 رکن کی حمایت حاصل ہے۔ اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کیلئے مطلوبہ ارکان سے زیادہ کی حمایت چوہدری یاسین کو حاصل ہے۔ یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہو گا جس میں متوقع طور پر 15 ویں وزیراعظم کا انتخاب ہو گا۔
اجلاس میں اسپیکر اسمبلی قائد ایوان کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کریں گے،شیڈول جاری ہونے کے دو دن کے اندر نئے قائد ایوان کا انتخاب لازمی ہو گا تاہم اسمبلی قواعد ایک دو کو معطل کر کے آج ہی کے دن قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 52 ارکان میں سے 31 کا تعلق تحریک انصاف، 12 کا پیپلز پارٹی اور 7 کا ن لیگ سے ہے۔ جبکہ دو روز قبل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت شریک چئیرمین آصف زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو نے کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کے صدر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے امیدوار کا حتمی فیصلہ کیا جائے۔پی پی اور ن لیگ کے درمیان طے پائے جانے والے پاور شئیرنگ فارمولے کے تحت آزاد کشمیر میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار پیپلز پارٹی سے ہو گا۔
مشہور خبریں۔
مزاحمت کے خلاف اشتعال انگیزیوں کو میقاتی کا فیصلہ کن جواب
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے صیہونی
جنوری
قائد حریت سید علی شاہ گیلانی کی زندگی پر ایک طائرانہ نظر
?️ 4 ستمبر 2021(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی
ستمبر
سعودی عرب کی لبنان کے نزیک ہونے کی وجوہات
?️ 12 نومبر 2022سچ خبریں:لبنانی حلقوں کا خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں جب لبنان
نومبر
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا ریکارڈ ٹوٹا ، 150,000 مظاہرین سڑکوں پر
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع کے مطابق گزشتہ شام مقبوضہ علاقوں کے مختلف شہروں
جنوری
کیا امریکہ اور اسرائیل غزہ میں اپنے اہداف تک پہنچے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے غزہ کی
مارچ
ترکی کی عراق میں غیر قانونی کاروائی
?️ 26 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں
اپریل
فرانس کی طرف سے یوکرین کے لیے 100 ملین یورو امدادی فنڈ کا قیام
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے پراگ میں یورپی
اکتوبر
ایکس پر ٹوئٹس کو لائیک کرنے اور ری ٹوئٹ کرنے پر بھی فیس عائد
?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے بلآخر ماہانہ فیس کے
اکتوبر