عمران خان نے انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے شوکاز کا جواب دے دیا

عمران خان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو بروقت انٹراپارٹی الیکشن نہ کروانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس پر وزیراعظم عمران خان نے بطور پارٹی سربراہ آج جواب جمع کرا دیا ہے وزیراعظم عمران خان نے شوکاز نوٹس میں کورونا وائرس کو انٹرا پارٹی انتخابات میں تاخیر کا بڑا سبب قرار دیا۔ عمران خان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے اور الیکشن کرانے کیلئے ایک سال کی مہلت دی جائے۔

جواب میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا وباء سے متعلق این سی او سی کی ہدایات کے مدنظر انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے جاسکتے، این سی اوسی کی ہدایات کے تحت ہی انٹراپارٹی انتخابات کا فیصلہ کیا جائےگا۔

یاد رہے 29 جولائی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر وزیرِ اعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 3 جماعتوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھے۔ شوکاز نوٹس پی ٹی آئی، تحریکِ لبیک پاکستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کو جاری کیا گیا تھا،عمران خان کو بطور چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان سے 14 روز میں اس حوالے سے جواب طلب کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ جواب دیں انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرکیوں نا پارٹی انتخابی نشان کیلئے نااہل قرار دے دی جائے۔ واضح رہے کہ عمران خان 13 جون 2021ء کو انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دینے میں ناکام رہے تھے۔ الیکشن ایکٹ کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مقررہ وقت پر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہیں۔

مشہور خبریں۔

متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان مفاہمت کی ایک نئی یادداشت پر دستخط

?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی تنظیم نے گزشتہ موسم گرما میں صیہونی حکومت اور

کیا ٹرمپ یوکرین کی جنگ ک خاتمےختم کر پائیں گے؟

?️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن پارٹی کے موجودہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں

منگل کو تجربہ کیا گیا میزائل سپرسونک تھا: شمالی کوریا

?️ 29 ستمبر 2021سچ خبریں: روئٹرز نے شمالی کوریا کے حوالے سے بتایا کہ پیانگ یانگ

افغانستان کا پاکستان سے کراچی بندرگاہ پر کھڑے ہزاروں کنٹینرز چھوڑنے کا مطالبہ

?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے عبوری وزیر تجارت نورالدین عزیزی نے

کیف دوبارہ جنگ جاری رکھنے کے قابل نہیں

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:یوکرین کی وزارت دفاع  نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے

غزہ کھنڈر بن چکا ہے: اقوام متحدہ

?️ 2 جون 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی

جرمنی کی مسلمانوں کے خلاف پالیسیوں کا نتیجہ

?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کی مسلمانوں کے تئیں اور غزہ کے خلاف صیہونی

برطانوی فوج پر سائبر حملہ

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی فوج کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سائبر حملہ میں ہیک کیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے