🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ملاقات کے لیے عمران خان کی جانب سے ملنے والی لسٹ پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبد الغفور انجم اور پی ٹی آئی وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ منگل اور جمعرات کو دن دو بجے جیل کے چھوٹے کمرے میں میٹنگ ہوتی ہے، عدالت لوکل کمیشن بنا دے جو آپ کو رپورٹ دیتا رہے۔
پی ٹی آئی وکیل کے مؤقف پر عدالت کہا کہ گزشتہ آرڈر صرف ٹرائل کی حد تک نہیں تھا، ٹرائل ہے یا نہیں وکلا کو مکمل سہولت دینی ہے اور آپ اس حوالے سے توہین عدالت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔
اس دوران سپرنٹنڈنٹ جیل نے ہائیکورٹ کو بتایا کہ عدالت کے آرڈرز پر مکمل عمل ہورہا ہے، لوکل کمیشن بھی قائم ہے، اس پر جسٹس سردار اعجاز نے کہا کہ لوکل کمیشن الگ کیس ہے وہ تو انصاف تک رسائی آپ نے یقینی بنانی ہے مگر یہ وکلا کے علاوہ دیگر کی ملاقات کا کیس ہے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا تھا کہ عدالت ہمیں کلیئر آرڈر کر دے، ہمیں کنفیوژن رہتی ہے، کبھی ایک لسٹ آتی ہےکبھی دوسری، ہمیں کنفیوژ کردیتے ہیں، اس پر عدالت نے ہدایت کی کہ جو لسٹ جیل میں موجود عمران خان دیں آپ اس کے مطابق عمل کریں۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی پراسیکیوٹر کے خلاف نیتن یاہو کا رد عمل
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے محکمہ پولیس میں صیہونی حکومت
نومبر
صیہونی فوج کی حالت زار؛ صیہونی مطالعاتی مرکز کی زبانی
🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی قابض حکومت کے داخلی سلامتی کے مطالعہ کے مرکز
جولائی
پاکستان بھر میں عوامی سوگ
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:گزشتہ بدھ کو یونانی پانیوں میں مہاجرین کی ایک کشتی ڈوبنے
جون
شام پر حملہ کرنے کی صہیونی ہالی ووڈ کی داستان
🗓️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے شام کے تنازعات کی افواج کے حوالے
ستمبر
کورونا نے اسمبلی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا
🗓️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میںکورونا وائرس کی تیسری لہر کے جاری
اپریل
ٹرمپ طالبان سے امریکی فوجی سازوسامان واپس لنے کے خواہاں
🗓️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو چند گھنٹوں میں
جنوری
نیتن یاہو کی کابینہ کو اسٹریٹجک رکاوٹ کا سامنا
🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی اخبار Haaretz کے مطابق اسرائیلی کابینہ کو آج ایک عظیم
جنوری
بائیڈن کا سعودی عرب کا دورہ؛ انسانی حقوق کا توانائی کے ساتھ معاہدہ
🗓️ 16 جون 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے بالآخر منگل 14 جون کو جو بائیڈن
جون