عمران خان شفاف نظام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں: فواد چوہدری

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے،  عمران خان شفاف نظام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر پر تعطل کا تاثر درست نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے تقرر سے متعلق وزیراعظم عمران خان آئین کے مطابق اپوزیشن لیڈر سے معاملے پر رائے لیں گے۔

یہ تاثر درست نہیں ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں الیکشن کمیشن کےممبران کی تقرری پر کوئ لاک ڈاؤن ہے،وزیراعظم آئین کے مطابق لیڈر آف اپوزیشن سے اس معاملے پر رائےلیں گےایک مضبوط الیکشن کمیشن جس پر تمام جماعتوں کااعتماد ہوپاکستان کے مفادمیں ہے،عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کیلئے ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مضبوط الیکشن کمیشن جس پر سب کا اعتماد ہو پاکستان کے مفاد میں ہے، عمران خان کی جدوجہد شفاف نظام کےلیے ہے۔وزیر کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات اور نیب قوانین پر حکومت کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں بڑے معاملات پر پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی نظام کا استحکام آئین کے احترام میں پنہاں ہے۔ انتخابات، احتساب اور قومی سلامتی پر اتفاق رائے سیاسی نظام کو استحکام دے گا۔

مشہور خبریں۔

مغربی پٹی میں صہیونی بستیوں پر فائرنگ، تین ہلاک

🗓️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:عبری ذرائع کے مطابق مغربی پٹی کے شمال میں واقع صہیونی

جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا ہے

🗓️ 7 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اور

شمعون عباسی کا بھی شوبز شخصیات کو ایک دوسرے کے ساتھ جنگ نہ کرنے کا مشورہ

🗓️ 21 جنوری 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر ادکار شمعون عباسی نے فیروز خان اور دیگر

غزہ پر اسرائیل کے زمینی حملے ناکام ، وجوہات ؟

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پال کربی نے بی بی سی انگلینڈ میں لکھا کہ اسرائیل

وزیراعظم کا بی اے پی اور ایم کیو ایم کے مزید ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ

🗓️ 20 مارچ 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی کابینہ

چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا خطرہ

🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں:    حالیہ دنوں میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی

فوجی بغاوت کے بعد گیبون کی امداد روکنے کا منصوبہ

🗓️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ جب تک

مودی حکومت نے محکوم کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر لیے ہیں، سیاسی ماہرین

🗓️ 30 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے