?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) بشری بی بی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیان دیا، عمران خان ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی کسی کو نقصان پہنچایا نہ کسی کو مارنے کا کہا، بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں، مسلمان کسی سے بدلہ نہیں لیتا۔
بشریٰ بی بی نے الزام عائد کیا کہ میں اڈیالہ جیل آئی تھی، میں جو شہد کھاتی ہوں اس میں کچھ ملا دیا گیا، میں نے وہ سارا شہد کھا لیا، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ یہ کچھ بھی کر لیں یہ عوام میں چلنے کے قابل نہیں رہیں گے، حالات بہتری کی جانب جا رہے ہوتے تو رانا ثنا اللہ ایسا بیان نہ دیتے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا کہ چیزوں کو بہتری کی طرف جانا چاہیے تھا مگر نہیں جا رہیں، بانی پی ٹی آئی عوام اور ملک کے لیے جیل کے اندر ہیں۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عوام کو چوروں کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرؤ: فرانسیسی عوام
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:فرانسیسی دارالحکومت میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے آل سعود حکومت
فروری
وفیق صفا کا قتل ناکام
?️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ تحریک کے ایک ذریعے نے جمعرات کی رات
اکتوبر
پشاور ہائیکورٹ: قومی اسمبلی کی نشستوں کے ضمنی انتخاب پر حکمِ امتناع میں توسیع
?️ 16 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے
مارچ
ایران کے بارے میں نیتن یاہو اور ٹرمپ کی خام خیالی
?️ 11 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ
فروری
برطانیہ نے افغانستان کا سفر کےسے روکا
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے برطانوی شہریوں
جون
نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ
جولائی
سعودی عرب کے قطیف شہر میں ایک نوجوان کا سر قلم
?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:سعودی حکام کےاس ملک کےجوانوں کے خلاف تازہ ترین اقدام میں
اگست
موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچایا،شہباز شریف
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت
ستمبر