?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے صحافیوں سے ہی کئی سوالات پوچھ لیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان خاموش کیوں ہوں؟ کیا یہ انڈیا کروانا چاہ رہا ہے کہ وہ ملک کیلئے بات نہ کریں؟ وہ کون ہے؟ نام لیں کون ہے وہ جو خاموش کروانا چاہتا ہے؟ عمران خان آخری بار جب ہم سے ملے تو انہوں نے پوچھا "کہہ دیا تھا کہ میں نہ پریشر لوں گا اور نہ ہی ڈیل کروں گا؟” جس پر میں نے کہا ہاں جی کہہ دیا تھا کہ آپ کہہ رہے میں ڈیل نہیں کروں گا، اس طرح عمران خان مجھ سے چیک کرتے ہیں کہ میں نے ان کی کہی ہوئی بات کو ویسے ہی کہا یا نہیں۔
عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ امریکی وفد اپنی مرضی سے پاکستان آ رہا ہے، ہمیں اس بارے میں کچھ علم نہیں، ہم تو وہی بات کرتے ہیں جو عمران خان ہمیں بتاتے ہیں، عمران خان کو تو بہت پہلے ہی ملک چھوڑنے یا 2 سال کیلئے خاموش ہونے کی پیشکش دی گئی تھی، ،3 ہفتے ہو گئے ہیں عمران خان سے ہماری ملاقات نہیں کروائی جا رہی، آپ انہیں بند کر کے کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ آج اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جاتی تو وہاں دھرنا دیں گے۔
بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور جیل میں ملاقاتوں کیلئے کوآرڈینیٹرسلمان اکرم راجہ نے عمران خان سے ملاقات کیلئے پارٹی رہنماﺅں کی لسٹ جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوا دی ہے ، اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی گئی لسٹ میں بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں علیمہ خان او ر عظمی خان کے نام شامل ہین، اس کے علاوہ ملاقات کرنے والے جن افراد کی لسٹ بھجوائی گئی ہے ان میں بشریٰ کی سابق ترجمان مشال یوسفزئی ،چوہدری ظہیر عباس،مبشر نسوانہ،مبشر رحمان ،سلمان اکرم راجہ اور نیاز اللہ نیازی کے نام شامل ہیں جب کہ علیمہ خان کی جانب سے عمران خان سے ملاقات نہ ہو نے کی صورت میں جیل کے باہر دھرنا دینے کے اعلان پر پولیس نے سکیو رٹی پلان تیار کر لیا ، پولیس نے اپنا سکیورٹی پلان ترتیب دیتے ہوئے پولیس کے جوانوں کی اضافی نفری طلب کر لی ہے، اڈیالہ روڈ اور جیل کے اطراف میں آٹھ اضافی ناکہ بندیاں قائم کی جائیں گی ۔
مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کی جارحیت میں توسیع کی وجوہات
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:نیتن یاہوکی سربراہی میں صیہونی حکومت کی نئی کابینہ کے افتتاح
اپریل
آئی ایم ایف مشن کا پاکستان پر مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،پاکستا
مئی
کوئٹہ دھماکے کے بارے میں وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ
اپریل
عراق میں داعش کی ایک اور سفاکیت منظر عام پر
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: عراقی ذرائع نے مغربی عراق میں داعش دہشت گرد گروہ
اگست
ترمیمی بلز کا تنازع، صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری کی خدمات واپس کردیں
?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان صدر نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل
اگست
حکومت کے پاس بل موجود ہی نہیں، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین
ستمبر
کیا سلمان رشدی مر چکا ہے؟
?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سلمان رشدی کی جسمانی حالت اور ممکنہ موت کے بارے میں
اکتوبر
حریم شاہ کا اپنے متعلق غیرمصدقہ خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار
?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم
جولائی