?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے کافی کوشش کی اور وزیراعظم عمران خان کا نام آف شور کمپنیز سے جوڑنا چاہا مگر ایک بار پھر عمران خان سرخرو رہے-اپنے ٹوئٹر بیان میں فیصل جاوید نے لکھا کہ ICIJ نے تصدیق کردی کہ عمران خان کی کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے، وزیراعظم نے یہ بھی واضح کردیاکہ کوئی بھی پاکستانی ہو تحقیق ہوگی غیر قانونی عمل ہوا توکارروائی ہوگی۔
وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن،اسحاق ڈارکےبیٹےعلی ڈارکی اپنی کوئی حیثیت نہیں، اسحاق ڈارکےبیٹےعلی ڈارنوازشریف کےدامادبھی ہیں یہ نوازشریف اور زرداری کےپیسوں کے پہرےدار ہیں۔
عالمی تحقیقاتی آئی سی آئی جے نے ایک بار پھر ٹیکس چھپانے کے لیے بنائی جانے والی کمپنیز اور مالکان کے نام کی تفصیلات جاری کردیں۔آئی سی آئی جے کے مطابق مالی امور کی تحقیقات دو سال میں مکمل کی گئی، جس میں 117 ممالک کے 150 میڈیا اداروں کے 600 صحافیوں نے تحقیقات کیں۔ پینڈورا پیپرز میں 700سے زائد پاکستانیوں کے نام شامل ہیں۔
ان پاکستانیوں میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے کی آف شور کمپنی بھی شامل ہے۔ تحقیقات میں پنجاب کے سابق وزیر عبدالعلیم خان کی آف شور کمپنی سامنے آئی ۔پنڈورا پیپرز میں پیپلز پارٹی کے شرجیل میمن کی آف شور کمپنی بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیرصنعت خسرو بختیارکے اہل خانہ کی آف شورکمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں سامنے آئی ہے۔
وزیراعظم کےسابق معاون خصوصی وقارمسعود کے بیٹے کی بھی آف شورکمپنی نکل آئی جبکہ ایگزیکٹ کے مالک شعیب شیخ کی آف شور کمپنی بھی پنڈورا پیپرزمیں شامل ہ۔اس کے علاوہ پنڈورا پیپرزمیں کچھ ریٹائرڈ فوجی افسران،کچھ بینکاروں، کاروباری شخصیات اور کچھ میڈیا مالکان کی آف شورکمپنیاں بھی سامنے آئیں ہیں۔اگر قانون کے مطابق آف شور کمپنی ڈکلیئر کی گئی ہو اور وہ کمپنی کسی غیرقانونی کام کیلئے استعمال نہ ہو تو آف شور کمپنی بنانا بذات خود کوئی غیرقانونی عمل نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
عطاء تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر اتوار کو قومی سلامتی بارے اہم بریفنگ دیں گے
?️ 3 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ
مئی
منصور عثمان اعوان نئے اٹارنی جنرل پاکستان مقرر
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے
دسمبر
مجھے یقین نہیں ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ممکن ہے: بائیڈن
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: جو بائیڈن نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ غزہ
جون
غزہ کے حوالے سے دوہرے معیارات سے گریز کیا جائے: بریل
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزف برل نے
جون
بیٹے کی کوئی ہاﺅسنگ سکیم نہیں اور نہ میرے اکاﺅنٹ میں 49ارب ہیں،جس نے تحقیق کرنی ہے میرے دروازے کھلے ہیں، مولاناطارق جمیل
?️ 9 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے
اپریل
غزہ جنگ پر آنکارا اور تل ابیب کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ پر آنکارا اور تل ابیب حکام کے درمیان تناؤ
نومبر
ایران لبنان کا حامی لیکن بیرونی دباو کا مخالف ہے
?️ 14 اگست 2025ایران لبنان کا حامی لیکن بیرونی دباو کا مخالف ہے ایران کی
اگست
ایک دن میں 300 یوکرائنی فوجی ہلاک
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: آج ہفتہ ک وروس کی وزارت دفاع نے یوکرائنی
ستمبر