?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا 18 دسمبر کو محفوظ کیے جانے والا فیصلہ آج سنایا جانا تھا جو موخر کردیا گیا ہے اور اگلی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف محفوظ شدہ فیصلہ نہ سنایا جاسکا۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، دوران سماعت وکیل خالد چوہدری نے جج سے استفسار کیا کہ ہم توقع کر رہے ہیں آج فیصلہ آئے گا۔
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ فیصلہ تو آج نہیں آئے گا کیوں کہ چھٹیاں آرہی ہیں اور ہائی کورٹ کا کورس بھی ہے، نئی تاریخ بعد میں بتائیں گے۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد 18 دسمبر کو سینٹرل جیل اڈیالہ میں 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے امید ظاہر کی انصاف پر مبنی فیصلہ آیا تو بانی سے یہ کیس ختم ہوجائے گا۔
خیال رہے کہ 6 جنوری 2024 کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض سمیت ریفرنس کے 6 شریک ملزمان کو اشتہاری اور مفرور مجرم قرار دے دیا تھا۔
عدالت کی جانب سے ملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض ملک، فرحت شہزادی، ضیا الاسلام، شہزاد اکبر، زلفی بخاری کو اشتہاری اور مفرور قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈز یا القادر ٹرسٹ کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومتِ پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹاؤن لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔
یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ طور پر غیر قانونی حصول اور تعمیر سے متعلق ہے جس میں ملک ریاض اور ان کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ذریعے 140 ملین پاؤنڈ کی وصولی میں غیر قانونی فائدہ حاصل کیا گیا۔
عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا، رقم (140 ملین پاؤنڈ) تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹاؤن کراچی کے 450 ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ کے بارے میں بی بی سی کے جھوٹ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی سرکاری میڈیا ایک نئے دور میں یہ باور کرانے کی
فروری
صنعاء افواج کے سرخیل مأرب کے دروازوں پر
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے مأرب کے محاذ پر بجلی
اکتوبر
کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع، امن پہلی ترجیح لیکن بھارت کو جواب دیں گے. ڈاکٹر محمد فیصل
?️ 8 مئی 2025لندن: (سچ خبریں) برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے
مئی
امریکہ اور یورپ یوکرین کی جڑیں کیے کاٹ رہے ہیں؟
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ
جولائی
جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کی خواتین سمیت 9 افراد کی ضمانت منظور
?️ 24 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) لاہور نے
ستمبر
عدت کیس میں بری ہونے کے باوجود عمران خان کی اہلیہ کو رہا کیوں نہیں کیا گیا؟
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدت کیس
اگست
الجفورہ پروجیکٹ کا مرحلہ مکمل، سعودی عرب میں روزانہ 450 ملین مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع
?️ 4 دسمبر 2025 الجفورہ پروجیکٹ کا مرحلہ مکمل، سعودی عرب میں روزانہ 450 ملین
دسمبر
ترکی کے انتخابات اور امیدواروں کے پروپیگنڈے میں مذہبی جذبات کا کردار
?️ 4 مئی 2023سچ خبریں:ترکی کے انتخابات میں ابھی تھوڑا وقت باقی ہیں اور ملک
مئی