علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے۔ فیلڈ مارشل

جنرل عاصم منیر

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ سپہ سالار نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ جبکہ علی لاریجانی نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔

ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے خطے میں امن و استحکام کے لیے قومی عزم دہرایا۔ کہا دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی سلامتی کیلئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون انتہائی اہم ہے۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

سیکرٹری ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے علاقائی امن و سلامتی میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا۔۔ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ کہا مضبوط شراکت داری ہی علاقائی چیلنجز سے نمٹنے اور دیرپا استحکام کو یقینی بنانے کا راستہ ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف کی مالیاتی خسارہ حکومتی ہدف سے زائد رہنے کی پیشگوئی

?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پیش گوئی کی ہے

خیبرپختونخوا: ضلع ٹانک میں مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

?️ 12 نومبر 2023خیبرپختونخوا : (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے کڑی شاہ

7 اکتوبر سے اسباق؛ ایک بڑی غلطی جو اسرائیل اور سمجھوتہ کرنے والوں نے مزاحمت کے بارے میں کی

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر کا فلسطینی مزاحمتی آپریشن (الاقصیٰ طوفان) فلسطینیوں کے

نیتن یاہو کو قیدیوں کے تبادلے اور جنگ کے خاتمے کا خوف

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے

صیہونی کابینہ کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے سب سے بڑی ذلت کا سامنا

?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے نیتن یاہو کے دفتر سے انتہائی خفیہ

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونی وزیر اعظم کو دندان شکن جواب

?️ 21 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر ممبر نے فلسطینیوں

کرم معاملے پر گرینڈ جرگہ حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا

?️ 29 دسمبر 2024 کوہاٹ: (سچ خبریں) حکومتی اور جرگہ ممبران کے دعوؤں کے باوجود

غزہ میں انسانی صورت حال نا گفتہ بہ

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں نے غزہ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے