?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ علاقائی روابط کا فروغ معاشی اور تجارتی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ نہایت اہم لمحہ ہے کہ آج ہم سب یہاں ایک مفید اور بامقصد مکالمے کے لیے جمع ہوئے ہیں، تاکہ مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخی طور پر ایک ایسا مرکز رہا ہے جس کے ذریعے قدیم شاہراہِ سے لے کر آج کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے تک مختلف اقوام کی ثقافتیں، روایات، اشیا اور تخلیقی نظریات کا تبادلہ ہوتا رہا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا خطہ ہمیشہ مواقع اور روابط کا مرکز رہا ہے اور بدلتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور معیشت کی بڑھتی اہمیت نے ان قدیم راہداریوں میں نئی جان ڈال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس دوطرفہ اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہے، کیونکہ عالمی سطح پر ٹرانسپورٹ اور رابطوں کے نظام میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، پاکستان ان تبدیلیوں کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کرتے ہوئے خطے میں اقتصادی تعاون اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، ہمارا خطہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے مرکز کے طور پر کام کر رہا ہے، جب کہ گوادر کی ساحلی پٹی اور کراچی بندرگاہ میری ٹائم سلک روڈ کا حصہ ہیں، جس سے قدیم تجارتی گزرگاہوں کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹرانس افغان، اسلام آباد-تہران-استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کر رہا ہے، جس سے علاقائی روابط بڑھنے کے ساتھ ساتھ معاشی اور تجارتی میدان میں انقلاب آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تجارت، معیشت اور توانائی میں تعاون سے نئے دور کا آغاز ہوگا، آج کا ڈیٹا تکنیکی انضمام سے وابستہ ہے، ڈیجیٹل دور میں روابط صرف سڑک، ریل یا فضائی راستوں تک محدود نہیں، پاکستان ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، نوجوان نسل کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت کی فراہمی ترجیح ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت سندھ بچوں کی صحت سےمتعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو
?️ 13 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے
جنوری
ہوا میں پولن کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پولن الرجی سنٹر نے وارننگ جاری کی ہے
مارچ
صیہونی انٹیلی جنس کی بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو تربیت
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بحرین نے اپنی انٹیلی جنس
جولائی
غزہ میں تل ابیب کے اقدام پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: سعودی عرب نے غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو
مارچ
جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کا بھاری جانی نقصان
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبہ کی 76ویں برسی کے موقع پر صہیونی میڈیا
مئی
’آپریشن رجیم چینج‘ کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا، فواد چوہدری
?️ 2 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر نائب صدر
دسمبر
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
?️ 11 مئی 2024لاہور:(سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ
مئی
حکومت عمران خان کے ساتھ بات چیت میں تذبذب کا شکار
?️ 29 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے حوالے
مئی