?️
عظمت سعید کے لئے براڈشیٹ کمیشن سے استعفی دے دینا چاہیے: مریم نواز
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہنا ہے کہ جسٹس (ر) عظمت سعید دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ عظمت سعید کو سے عزت سے براڈشیٹ کمیشن سے دستبردار ہونا چاہیے ورنہ ہمیں قوم کے سامنے وہ سارے حقائق سامنے لانے ہوں گے کس طرح انہوں نے مسلم لیگ کے اعلی حکام کو دھمکایا تھا۔
کھوکھر پیلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کی فہرست جاری ہوئی ہے، سب سے بڑی قبضہ مافیا تو جعلی حکومت اور اس کے سارے اے ٹی ایمز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا کی اصل مثال تو 2018 میں عوام کے ووٹوں پر قبضہ کرکے وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھنے والے ہیں جنہوں نے اداروں کو تباہ کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں کبھی اتنے بڑے کرپشن اسکینڈلز سامنے نہیں آئے جتنے اس حکومت کے سامنے آرہے ہیں، اداروں کو کتنا بھی دباؤ میں لے آئیں مگر ایک دن دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘کھوکھر برادران کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوئی، میاں نواز شریف کے کہنے پر ان سے ملنے آئی ہوں، عدالت کے حکم امتناع کے باوجود ان کے گھر گرائے گئے’۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خود اس آپریشن کی نگرانی کی، مسلم لیگ (ن) کے دیگر اراکین اسمبلی کی طرح انہیں بھی دباؤ میں لانے کی کوشش کی گئی تاہم کھوکھر برادران نے انکار کیا تو ان کے خلاف آپریشن کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 4 سال کے جبر، ظلم اور انتقام کے باوجود مسلم لیگ (ن) متحد کھڑی ہے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ‘تحریک انصاف ون مین شو پارٹی ہے اور جب عمران خان کمزور ہوگا تو یہ پارٹی ٹوٹ کر بکھر جائے گی’۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ‘عمران خان کمزور ہورہا ہے اور آئندہ انتخابات میں کوئی بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ہوگا’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘آگے حالات جو آرہے ہیں اس میں انہیں اپنی پارٹی پر توجہ دینی چاہیے، انہوں نے 4 سال ہتھکنڈے استعمال کرلیے مگر مسلم لیگ (ن) اپنی جگہ پر موجود ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘میرے جس بھی رکن پر زیادتی ہوگی میں ان کے ساتھ کھڑے ہوں گی’۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ‘پی ڈی ایم 10 جماعتوں پر مشتمل اتحاد ہے جس میں ہر جماعت کا اپنا ایجنڈا ہے اور اس میں مثالی رابطہ ہے، اگر اس میں رائے کا اختلاف ہوتا بھی ہے تو ہم اسے افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘حکومت کی پی ڈی ایم میں کوئی جھول نظر آنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی’۔
براڈ شیٹ اسکینڈل کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘براڈ شیٹ نہیں یہ فراڈ شیٹ ہے، مسلم لیگ (ن) کے خلاف کوئی نیا جال نہیں بچھایا جارہا، یہ بہت پرانا جال ہے جس میں کئی سوراخ ہیں’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘جسٹس (ر) عظمت سعید جب سپریم کورٹ کے سٹنگ جج تھے انہوں نے ذاتی طور پر اثر انداز ہوکر جے آئی ٹی بنوائی، واٹس ایپ کال کی اور اس جے آئی ٹی کو بدنام زمانہ واٹس ایپ جے آئی ٹی کہا جاتا ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘جسٹس (ر) عظمت سعید نے مختلف محکموں کو واٹس ایپ کال کرکے ذاتی پسند نا پسند کے مطابق جے آئی ٹی میں نام شامل کروائے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘منتخب حکومت کے خلاف جو سازش تھی اس کا وہ بہت بڑا حصہ تھے، براڈ شیٹ کا معاملہ جب ہوا تھا اس وقت بھی وہ نیب کے ایک افسر تھے’۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف کو بدنام کرنے کے لیے انہوں نے ایک نئے اسکینڈل کو کھولنے کی کوشش کی تھی تاہم یہ ان کے ہی گلے پڑ گئی’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘انہیں جواب دینا ہے کہ کس طرح یہ پیسہ کسی منظوری، عوام کے علم میں لائے بغیر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اکاؤنٹ میں منتقل کیا گیا’۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف اس لیے کیا گیا کیونکہ یہ خود کو شرمندگی سے بچانا چاہتے تھے۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ‘انہوں نے نہ صرف پاکستانی عوام کا پیسہ برباد کیا بالکہ اس حکومت کے بڑے بڑے افسران کاوے موسوی صاحب سے کمیشن مانگ رہے تھے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہر جگہ اس حکومت نے پاکستان کو بدنام کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘بڑے فخر سے براڈ شیٹ کھول رہے تھے تاہم جب ان کے سر پر آئی تو انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ اس سے میرا کوئی لینا دینا نہیں’۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘آپ کا لینا دینا ہے، آپ کو جواب اس لیے دینا پڑے گا کیونکہ اسکینڈل کے باوجود آپ اس اسکینڈل کے کرتا دھرتا کو وزیر اعظم ہاؤس بلا کر اس سے ملاقاتیں کرتے رہے، یہ حقائق ایک نہ ایک دن سامنے آئیں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘جسٹس (ر) عظمت سعید شوکت خانم کے بورڈ ممبر میں سے ہیں، نواز شریف کے خلاف جو جو سازش میں شامل رہا اسے واجد ضیا کی طرح انعام دینا ضروری ہے’۔انہوں نے کہا کہ جسٹس (ر) عظمت سعید خود اس میں شامل رہے ہیں، وہ اپنے خلاف کیا تحقیقات کریں گے۔
انہوں نے جسٹس (ر) عظمت سعید سے کمیشن سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا نہ کیا تو ‘پاکستان کی عوام کے سامنے وہ حقائق سامنے لانے پڑیں گے کہ کس طرح انہوں نے ذاتی طور پر مسلم لیگ (ن) کے افسران کو بلا کر ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی’۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ‘بلاول زرداری کی ان ہاؤس تبدیلیوں کی بات کی تجویز ٹی وی پر سنی ہے، اگلے پی ڈی ایم کے سربراہی کے اجلاس میں جب وہ یہ سامنے رکھیں گے تب اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘بیوروکریسی اور سول انتظامیہ جتنا اس نا اہل حکومت سے تنگ ہیں اس کا ہمیں اندازہ نہیں، جہاں ضرورت ہوتی ہے وہاں انتقام کے لیے افسران کو استعمال کیا جارہا ہے’۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘وزیر اعظم ہاؤس اور ایوان صدر قوم کی امانتیں ہیں، گروی رکھنا ہے تو بنی گالہ کو گروی رکھ لیں’۔
مشہور خبریں۔
غزہ دنیا کی بدترین جیل میں تبدیل ہوچکا ، 58اسلامی ممالک کے حکمران خاموش تماشا دیکھ رہے ہیں‘سراج الحق
?️ 17 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ
مارچ
امریکی محکمہ انصاف کی کولمبیا یونیورسٹی کے مظاہروں میں مداخلت
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:غزہ جنگ کے خلاف طلبہ کے احتجاجی مظاہروں پر امریکی
مارچ
اسرائیلی وزیر سلامتی کا اردن کا خفیہ دورہ
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزیر سلامتی عمر بارلف نے چند روز قبل اردن
مارچ
ٹرمپ امریکی عوام کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے: ہلیری کلنٹن
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:ہلیری کلنٹن نے حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی ایک
دسمبر
افغان سفیر کی بیٹی کا معاملہ اغوا کا کیس نہیں ہے: شیخ رشید
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے
جولائی
کل کے بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ ن کے رویے پر ہے:چوہدری پرویز الہیٰ
?️ 12 جون 2022لاہور(سچ خبریں) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ
جون
وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے مذاق ،ماہ رمضان میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے‘حافظ نعیم الرحمن
?️ 9 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے
مارچ
پاکستان تمام اہداف پورے کرنے کے قریب، آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو دورہ کرے گا
?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق توقع
ستمبر